وادی میں بین المذاہب روحانی تقاریب کا سنگم

کہیں پر شاہ ہمدان کی برسی پر اجتماعات، تو کہیں میلہ کھیر بھوانی کی رونقیں

بڈگام میں بین المذاہب کانفرنس کا انعقاد جس میں تمام مذہب کے نمائندوں نے شرکت کی

بلال بشیر بٹ

کشمیر وادی آج روحانیت اور ثقافتی ہم آہنگی کی خوبصورت مثال بنی رہی، جہاں ایک جانب حضرت امیر کبیر میر سید علی ہمدانیؒ کے یوم وفات کے سلسلے میں خانقاہ معلیٰ سرینگر اور ترال کی خانقاہ فیض پناہ میں روحانی اجتماعات ہوئے، تو دوسری جانب تولہ مولہ گاندربل میں تاریخی میلہ کھیر بھوانی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

عرس شاہ ہمدانؒ کے موقع پر وادی بھر سے عقیدت مند بڑی تعداد میں درگاہوں پر حاضری دینے پہنچے اور خصوصی دعاؤں میں شرکت کی۔ متولیوںنے شاہ ہمدانؒ کی تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کی انسانیت نوازی، تعلیم و روحانیت کو اجاگر کیا۔ ضلع انتظامیہ نے زائرین کی سہولت کے لیے سیکورٹی اور ٹریفک سمیت دیگر لازمی انتظامات کو یقینی بنایا۔

ادھر، کھیر بھوانی میلہ بھی مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ کشمیر کے پنڈت برادری کے ہزاروں عقیدت مندوں نے ماتا رکھنیہ دیوی مندر تولہ مولہ اور ٹکر کپواڑہ سمیت دیگر مقامات پر ماتا کو دودھ اور کھیر کا نذرانہ پیش کیا۔ مقامی مسلمان دکانداروں نے زائرین کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور میلہ میں شرکت کی، جس سے کشمیر کی صدیوں پرانی رواداری اور بھائی چارے کی روایت کو مزید تقویت ملی۔
مختلف رہنماؤں بشمول لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، ڈاکٹر فاروق عبداللہ، محبوبہ مفتی، اور دیگر نے میلہ کھیر بھوانی کے موقع پرتلملہ جاکر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کپواڑہ آیوشی سودان اور ایس ایس پی غلام جیلانی نے بھی مندر کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا اور زائرین کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔
یہ دن مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے اور کشمیر کی اصل روح کو زندہ رکھنے کی ایک خوبصورت مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

معاشرہ اور سماج میں تنوع کی حفاظت کریں
میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے آج ساتویں بین المذاہب کانفرنس جس کا اہتمام انجمن شرعی شیعان بڈگام نے کیا تھا اور جس میں بڑی تعداد میںمختلف مذاہب کے نمائندوں اور دانشوروں نے شرکت کی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین المذاہب مکالمہ انصاف پر مبنی ایک اخلاقی تحریک بننا چاہیے کیونکہ انصاف کے بغیر امن محض ایک وقفہ ہے، اس سے زیادہ کچھ نہیں۔
جناب میرواعظ نے مذہبی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ قوم پرستی سے بلند ہو کر معاشرہ اور سماج میں تنوع کی حفاظت کریں اور اقلیتوں کی حفاظت کے لیے اکثریت اپنی اخلاقی ذمہ داریاں نبھائیں۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

کھریو میں سالانہ ماتا جوالا جی میلہ عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد

جنگ نیوز پلوامہ/: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کھریو...

جنتَر منتَر بیان پر محبوبہ مفتی کا اظہارِ افسوس، ’’زبان پھسل گئی، معذرت خواہ ہوں‘‘

نیوز ڈیسک سرینگر/پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر...

بارہمولہ میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کےالزام میں دو افراد گرفتار

جنگ نیوز بارہمولہ/ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پولیس...

ڈیجیٹل خودمختاری، جمہوریت، اور سوشل میڈیا احتساب

  ایڈوکیٹ کشن سنمکھداس عالمی سطح پر ہندوستان میں این ای...

دردِ غربت اور احساسِ انسانیت

  مسعود محبوب خان دنیا میں بعض منظر ایسے ہوتے ہیں...