حلقہ ادب سوناواری کے مجلسِ شوریٰ کا اجلاس

جنگ نیوز ڈیسک
حاجن/ آج حاجن میں حلقہ ادب سوناواری کے مجلسِ شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں حلقہ ادب کے تقریباً پچاس ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کے آغاز میں شبیر مقبول نے تلاوت قران پاک اور مولوی ریاض ہاکباری نے نعت رسول مقبول پیش کئے۔ تقریب میں ڈاکٹر ریاض الحسن نے نئے سال کے لئے پروگراموں کا خاکہ پیش کیا جن کی شوریٰ نے توثیق کی۔ اس سال کے پروگراموں میں اسکولی طلباء کے لئے ایک مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد کیا جاے گا ۔ جبکہ کئی سینیر ادیبوں اور حلقہ کے ممبران کے ساتھ ” کتھا باتھا” سیریز کے تحت پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ اس سال ستمبر کے مہینے میں یوم اسلاف منعقد کیا جاے گا۔ اس موقع پر خلعٹ حاجنی، خلعت عزیز حاجنی اور عزیز حاجنی گولڈ میڈل عطا کئے جائیں گے۔ سالانہ اجلاس اکتوبر میں غلام حسن تسکین کے نام پر منعقد کیا جاے گا ۔ علاوہ ازیں مشاعرے اور نثری محلفیں بھی آراستہ کی جاے گی۔ اس کے بعد فاروق حاجنی نے سیکریٹری فائنانس کی طرف سے میزانیہ پیش کیا۔
اجلاس کے آخر پر ایک تنقیدی محفل بھی منعقد ہوئی۔ اس محفل میں فاروق عطیب نے غزل جبکہ فاروق پرنگی نے نعت پیش کیا۔ ان دونوں فن پاروں پر شرکاء نے سیر حاصل بحث کی۔ حلقہ ادب کے نایب صدر شیخ غلام محمد نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر ریاض الحسن نے انجام دی۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

میرواعظ سمیت دیگر مذہبی رہنماؤں کی ایرانی صدر سے ملاقات

جنگ نیوز نئی دہلی: ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے مذہبی...

فلم فیسٹول IFFJKکی کامیابی میں DIPR کی ٹیم ورک نمایاں

جنگ نیوز سری نگر/جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ منعقد...

لشکر کی تین نکاتی حکمت عملی:جموںکشمیر میں انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں تیز

    جنگ نیوز نئی دہلی/سکیورٹی اداروں نے جموں و کشمیر میں...

وزیراعظم مودی نےBRICS بزنس فورم سے خطاب کے دوران تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کی تجویزپیش کی

  جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی/وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے...

جموں کشمیر بینک ڈیجیٹل تبدیلی پربہترین بینک ایوارڈسے سرفراز

  جنگ نیوز سرینگر/جے اینڈ کے بینک نے ممبئی میں منعقدہ...