بھارت دنیا کی چوتھی بڑی معیشت بن گیا

  جنگ نیوز ڈیسک 

نئی دہلی: بھارت دنیا کی چوتھی بڑی معیشت بن گیا ہے، اس نے جاپان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہ بات نیتی آیوگ کے سی ای او بی وی آر سبرامنیم نے ہفتہ کے روز بتائی۔

نیتی آیوگ کی دسویں گورننگ کونسل میٹنگ کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے سبرامنیم نے کہا کہ موجودہ عالمی جغرافیائی سیاسی اور معاشی ماحول بھارت کے لیے سازگار ہے۔

انہوں نے کہا: "جس وقت میں آپ سے بات کر رہا ہوں، ہم دنیا کی چوتھی بڑی معیشت ہیں۔ ہم اس وقت 4 ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت بن چکے ہیں۔”

آئی ایم ایف کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے سبرامنیم نے کہا کہ بھارت آج جاپان سے بڑی معیشت ہے۔

انہوں نے مزید کہا: "صرف امریکہ، چین اور جرمنی بھارت سے بڑی معیشتیں ہیں، اور اگر ہم طے شدہ منصوبوں پر عمل پیرا رہے اور سوچ و تدبیر کے ساتھ آگے بڑھے، تو اگلے ڈھائی سے تین برس میں بھارت تیسری بڑی معیشت بن جائے گا۔”

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں، جس میں انہوں نے توقع ظاہر کی کہ امریکہ میں فروخت ہونے والے ایپل آئی فونز امریکہ میں تیار کیے جائیں نہ کہ بھارت یا کسی اور جگہ، سبرامنیم نے کہا: "ٹیرف کیا ہوگا، اس بارے میں ابھی کچھ کہنا ممکن نہیں۔ لیکن موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے بھارت مینوفیکچرنگ کے لیے ایک سستا مقام رہے گا۔”

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اثاثوں کی نجکاری (ایسیٹ مونیٹائزیشن) کے دوسرے مرحلے کی تیاری جاری ہے اور اس کا اعلان اگست میں کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

جنتَر منتَر بیان پر محبوبہ مفتی کا اظہارِ افسوس، ’’زبان پھسل گئی، معذرت خواہ ہوں‘‘

نیوز ڈیسک سرینگر/پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر...

بارہمولہ میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کےالزام میں دو افراد گرفتار

جنگ نیوز بارہمولہ/ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پولیس...

ڈیجیٹل خودمختاری، جمہوریت، اور سوشل میڈیا احتساب

  ایڈوکیٹ کشن سنمکھداس عالمی سطح پر ہندوستان میں این ای...

دردِ غربت اور احساسِ انسانیت

  مسعود محبوب خان دنیا میں بعض منظر ایسے ہوتے ہیں...

ہنڈواڑہ میں ’’My Youth My Pride‘‘ ووشو اور کبڈی چیمپئن شپ کا آغاز

  جنگ نیوز ڈیسک کپواڑہ، 28 جولائی: جموں و کشمیر سپورٹس...