جنگ نیوز ڈیسک
پونچھ/لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج پونچھ کا دورہ کیا اور پاکستان کی بلااِشتعال گولہ باری میں جاں بحق ہوئے اَفراد کے سوگوار اہل خانہ سے ملاقات کی۔
اُنہوں نے شہدأ کے قریبی لواحقین کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایکس گریشیا اور دیگر اِمداد فراہم کی جا چکی ہے اور مرکزی حکومت مزید ضروری مدد کے لئے پُرعزم ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا، ’’متاثرہ کنبوں کی مناسب باز آبادکاری میری اوّلین ترجیح ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی قیادت میں جموں و کشمیر کی اِنتظامیہ بارڈر ائیریاز میں بہتر بنیادی ڈھانچے اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے پُرعزم ہے۔‘‘ اُنہوں نے کہا،’’ ہم سیکورٹی ریلیٹیڈ ایکس پنڈیچر (ایس آر اِی) کے تحت اِنفرادی اور کمیونٹی بنکروںکی تعمیر کے لئے اَپنی کوششیں تیز کر رہے ہیں۔‘‘
اُنہوں نے اَپنے دورے کے دوران گوردوارہ ڈیرہ سنت پورہ ننگلی صاحب پر حاضری دی اور مقامی شہریوں سے بات چیت کی۔
لیفٹیننٹ گورنرنے پونچھ کے لوگوں، سول سوسائٹی اور تمام کمیونٹیوں کی ہمت اور سماجی ہم آہنگی کو سراہا۔
منوج سِنہا نے کہا، ’’پاکستان نے گوردوارہ ڈیرہ سنت پورہ ننگلی صاحب، ایک مندر اور مسجد پر فائرنگ اور شدید گولہ باری کر کے اَپنی بزدلی دکھائی ہے۔ اِن مقدس مقامات کو نشانہ بنا کر دہشت گرد ملک پاکستان نے ہمارے سماجی تانے بانے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔‘‘
اُنہوں نے کہا، ’’میں پونچھ کے لوگوںکو سلام پیش کرتا ہوں۔ان کی جرأ ت اور ہمت نے ہمارے بہادر سپاہیوں کو اَخلاقی طاقت فراہم کی۔ ہمیں اَپنے شہریوں بالخصوص سکھ کمیونٹی پر فخر ہے جنہوں نے مذہبی بنیادوں پر سماج کو تقسیم کرنے کی سازش کے خلاف اِتحاد کا مظاہرہ کیا۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے مرکزی حکومت، جموں و کشمیر اِنتظامیہ اور آرمڈ فورسزکے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ دہشت گردی اور مذہبی و فرقہ وارانہ تفریق پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ آج لوگ مشاہدہ کر رہے ہیں کہ وزیر اعظم کی قیادت میں معاشرے کے ہر طبقے کو مضبوط بنایا جا رہا ہے۔
بعد میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے گولہ باری سے متاثرہ ڈونگس علاقے کا دورہ کیا اور ضلعی و اِنتظامی اَفسران کے ساتھ میٹنگ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا۔
اُنہوں نے تمام ضروری خدمات کی بحالی کو یقینی بنانے، ایکشن ٹیکن رِپورٹ (اے ٹی آر) تیار کر کے صوبائی کمشنر اور چیف سیکرٹری کے دفاتر کو پیش کرنے کی ہدایت دی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے بنکروں کی تعمیر، ضلع ہسپتال میں طبی سہولیات کی بہتری اور سول ڈیفنس نظام کو مضبوط بنانے کے لئے جامع جائزہ لینے کی بھی ہدایت دی۔
اُنہوں نے مقامی اِنتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کی متاثر کنبوں کی بحالی اور تحفظ کے لئے فوری اَقدامات کو بھی سراہا۔
لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہا کے ہمراہ چیف سیکرٹری اَتل ڈولو ، آئی جی جموں بھیم سین توتی ، صوبائی کمشنر رمیش کمار ، ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ وِکاس کنڈل اور دیگر اعلیٰ اَفسران بھی تھے۔