بمینہ میں آتشزدگی سے 2 افراد جھلس کر جاں بحق، 80 عارضی ڈھانچے خاکستر

جنگ نیوز

سری نگر کے بمنہ علاقے کے دربل میں بھیانک آتشزدگی کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ تقریباً 80 عارضی ڈھانچے خاکستر ہوگئے۔ واقعے میں 20 خاندان متاثر ہوئے اور متعدد افراد بے گھر ہوگئے۔
آگ منگل اور بدھ کی درمیانی شب تقریباً23:12 بجے لگی اور ترپال و لکڑی سے بنے ڈھانچوں میں تیزی سے پھیل گئی۔ جاں بحق افراد کی شناخت 27 سالہ محمد نور عالم ولد عبد الوہاب اور 16 سالہ الامین ولد محمد رفیع، دونوں باشندگان دہلی، کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں علاقے میں کباڑ جمع کرنے کا کام کرتے تھے۔ 16 سالہ الامین اپنے خاندان کا واحد کفیل تھا۔
متوفی کے والد محمد رحمت اسلام نے بتایا کہ سانحے سے قبل بیٹے نے فون کرکے صبح کپواڑہ واپس آنے کی بات کہی تھی، جو ان کی آخری گفتگو ثابت ہوئی۔ دوسری جانب ایک متاثرہ خاتون نے بتایا کہ وہ بچوں کے ساتھ جان بچانے میں کامیاب ہوگئیں، تاہم گھر کا سامان، زیورات اور جمع پونجی سب آگ کی نذر ہوگئی۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دونوں متوفین کے لواحقین کے لئے 2،2 لاکھ روپے ایکس گریشیا امداد کا اعلان کیا اور متاثرہ خاندانوں کو فوری راحت پہنچانے کی ہدایت دی۔
انتظامیہ کے مطابق آگ سے تقریباً 30 عارضی ڈھانچوں، ایک رہائشی مکان اور دیگر املاک کو نقصان پہنچا۔ پولیس، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز اور محکمہ مال کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جبکہ متاثرین کے لئے خوراک، خیموں اور کمبلوں کا انتظام کیا جارہا ہے۔ واقعے کی وجہ معلوم کرنے کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

اگنیویروںکی مدت ملازمت میں 2 سال کی توسیع کا اعلان

جنگ نیوز مرکزی کابینہ نے اگنی پتھ اسکیم کے تحت...

نیشنل کانفرنس نے روح اللہ کی علیحدگی ’آپریشن لوٹس‘ کا حصہ قرار دیا

جنگ نیوز ڈیسک سرینگر/رکن پارلیمان آغا سید روح اللہ مہدی...

کلچرل اکیڈیمی کے اہتمام سےسروانند کول پریمی کی یاد میں سمینار کا انعقاد

جنگ نیوز ڈیسک کوکرناگ/جمیل انصاری/ جموں اینڈ کشمیر اکیڈیمی آف...

سلوک شناسی مع اوراد و وظائف: ایک علمی و روحانی کاوش پر تاثراتی تبصرہ

    تبصرہ نگار ایم ایس رحمٰن شمسؔ مدیر نصرۃ الاسلام سرینگر کشمیر تصوف...