جنگ نیوز
جموں و کشمیر کی وزارتی کونسل میں توسیع کے تحت نئے وزراء کی حلف برداری کی تقریب منگل کو منعقد ہوگی۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نئے وزراء کو عہدے اور رازداری کا حلف دلائیں گے۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے مشاورت کے بعد وزراء کی فہرست کو حتمی شکل دے دی ہے۔ حلف برداری کے بعد محکموں کی تقسیم متوقع ہے۔ قانون کے مطابق وزیر اعلیٰ سمیت وزارتی کونسل میں زیادہ سے زیادہ 10 ارکان ہو سکتے ہیں۔


