ہنڈواڑہ، 11 اکتوبر:
شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقہ نیلی پورہ ماگم، ہنڈواڑہ میں اتوار کی شام ایک کار اور موٹر سائیکل کے درمیان ہوئے المناک تصادم میں دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ایک آلٹو کار (رجسٹریشن نمبر JK05A-9562) اور موٹر سائیکل (رجسٹریشن نمبر JK09E-8313) کے درمیان نیلی پورہ ماگم کے مقام پر آمنے سامنے بائے پاس ٹکر ہوئی۔ اس حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ کار میں سوار چار دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ متوفین کی شناخت طاہر احمد اور محمد عامر کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں سالکوٹ، کپواڑہ کے رہائشی تھے۔ زخمیوں کو فوری علاج و معالجے کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج (GMC) ہنڈواڑہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔


