بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز: گیند بازی کرتے ہوئے ٹیم انڈیا نے کشمیر کے تیز باؤلر عاقب نبی کا ڈیبیو کرایا

بارہمولہ (کوثر عرفات): جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے فاسٹ باؤلر عاقب نبی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے لیے بھارت کی پلیئنگ الیون میں شامل کیے جانے کے بعد بین الاقوامی سطح پر اپنے کیریئر کا آغاز (ڈیبیو) کر دیا ہے۔

عاقب نبی کا ڈیبیو

29 سالہ عاقب نبی ڈار کے بین الاقوامی ڈیبیو کا انتظار بالآخر ختم ہو گیا ہے۔ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے اس آل راؤنڈر کو اپنے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کی کیپ مل گئی۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں سخت محنت اور شاندار کارکردگی کے صلے میں انہیں بالآخر بھارتی ٹیم میں جگہ مل گئی۔

کپتان شبمن گل نے ٹاس کے موقع پر نوجوان کھلاڑی کے لیے تاریخی لمحے کی تصدیق کی۔

انہوں نے پلیئنگ الیون میں تبدیلی کا ذکر کرتے ہوئے کہا، "ہمارے پاس ایک تبدیلی ہے، نتیش کی جگہ عاقب نبی اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔”

نبی نے 36 لسٹ اے میچوں میں 5.20 کی اکانومی اور 31.5 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 56 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔

دائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر نے اپنے کیرئیر میں 34 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں جس میں 7.74 کے اکانومی ریٹ سے 43 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کے 125 اور لسٹ اے کرکٹ میں 42 آؤٹ ہیں۔

آئی پی ایل 2026 کی نیلامی میں جموں و کشمیر کے تیز گیند باز عاقب نبی کا جلوہ دیکھنے کو ملا۔ دہلی کیپٹلس اور سن رائزرس حیدرآباد کو اس تیز گیند باز کے لیے سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا، لیکن آخر کار، دہلی کیپٹلس نے عاقب نبی کو 8.40 کروڑ میں خریدا تھا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

دہلی پولیس نے راہل گاندھی اور بہن پرینکا کو حراست میں لیا

جنگ نیوز نئی دہلی/دہلی پولیس نے انتخابی فہرستوں میں مبینہ...

فیصلہ کن قیادت نےجموں کشمیر میں امن اور اعتماد کو مضبوط کیا/ مرکزی کابینہ

  جنگ نیوز نئی دہلی/مرکزی کابینہ نے وزیر اعظم نریندر مودی...

سرکاری اداروں کے 4385 کروڑ روپے بجلی واجبات پر AIP کا سوال

جنگ نیوز ڈیسک سرینگر/ عوامی اتحاد پارٹی (AIP) کے چیف...

کسانوں کے حقوق اور زرعی ٹیکنالوجی میں خودمختاری پر زور

جنگ نیوز ڈیسک سرینگر/جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ...