: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی نے منگل کو کہا کہ ایم بی بی ایس انٹرنز اور دیگر طلبہ سے متعلق مسئلہ زیر غور ہے۔انہوںنے امید کا اظہار کیاکہ یہ دنوں کی بجائے آنے والے گھنٹوں میں حل ہو جائے گا۔خبر رساں ایجنسی جے کے این ایس کے مطابق مشیر ناصر اسلم وانی نے سری نگر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر صحت اور طبی تعلیم سکینہ ایتو متعلقہ حکام کےساتھ اس معاملے کی پیروی کر رہی ہیں۔ناصروانی نے کہاکہ ایم بی بی ایس انٹرنز اور دیگر طلبہ کا معاملہ زیر غور ہے۔ وزیر صحت اس پر ہیں اور وہ اس وقت متعلقہ افراد سے بات کر رہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ مجھے امید ہے کہ یہ مسئلہ دنوں میں نہیں بلکہ آنے والے گھنٹوں میں حل ہو جائے گا۔یہ بیان جموں و کشمیر میں ایم بی بی ایس اوربی ڈی ایس ٹرینی ڈاکٹروں کے اپنے ماہانہ وظیفہ پر نظر ثانی کے مسلسل مطالبات کولیکر31اگست سے جاری ہڑتال اورپیرسے جاری 48گھنٹے کی بھوک ہڑتال کے درمیان آیا ہے۔
طلبہ کاوظیفہ میں اضافے کا مطالبہ دنوں کی بجائے آنے والے گھنٹوں میں حل ہو جائےگا: ناصر اسلم