جنگ نیوز ڈیسک
سرینگر، 31 اگست: ڈپٹی کمشنر سرینگر اکشے لبرو نے پیر کو انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنسز (IMHANS) کا دورہ کرکے منشیات متاثرین کی بحالی اور سماجی و معاشی انضمام اسکیم 2026 کے پہلے مرحلے کے پائلٹ پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
سوشل ویلفیئر محکمہ کے زیر اہتمام پائلٹ پروگرام کا مقصد بحالی کے طریقہ کار کو عملی سطح پر جانچنا، خامیوں کی نشاندہی اور SOPs کو مزید مؤثر بنانا ہے، تاکہ بعد میں اسے پورے جموں و کشمیر تک وسعت دی جا سکے۔
ڈی سی نے منشیات متاثرین کی بحالی، علاج اور انہیں معاشرے کے مرکزی دھارے میں دوبارہ شامل کرنے کے لئے مربوط اور نتیجہ خیز حکمت عملی اپنانے پر زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو باہمی تال میل، متاثرہ افراد کی رجسٹریشن، مؤثر نگرانی اور مستقل معاونت یقینی بنانے کی ہدایت دی۔
دورے کے دوران اے ڈی سی عادل فرید، IAS پروبیشنر آکاش گرگ، تحصیلدار ساؤتھ سجاد رسول شاہ، پروفیسر ڈاکٹر ارشد حسین، ڈاکٹر اعجاز، ڈاکٹر اندلیب اور ڈاکٹر یاسر حسن راتھر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔


