جنگ نیوز
نئی دہلی/ہندوستانی بحریہ کو پہلا دیسی ساختہ کثیر المقاصد جہاز (MPV) ’’سمرتھک‘‘ فراہم کر دیا گیا ہے، جسے لارسن اینڈ ٹوبرو لمیٹڈ (L&T) کے کٹوپلی شپ یارڈ میں تیار کیا گیا ہے۔
یہ جہاز 75 فیصد سے زائد دیسی سازوسامان پر مشتمل ہے اور اسے آزمائش، جانچ، سمندری نگرانی اور جاسوسی کے علاوہ سمندری گشت اور انسانی امداد و قدرتی آفات کے دوران راحت رسانی کی کارروائیوں کے لئے تیار کیا گیا ہے۔
’’سمرتھک‘‘ کے معنی ’’حامی‘‘ یا ’’مددگار‘‘ کے ہیں اور اس نام کا مقصد جہاز کے کثیر المقاصد کردار کی عکاسی کرنا ہے۔ یہ جہاز کسی ایک مخصوص کام تک محدود نہیں بلکہ مختلف نوعیت کی بحری سرگرمیوں اور مشنوں میں معاونت کے لئے تیار کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق ’’سمرتھک‘‘ کی ہندوستانی بحریہ کو فراہمی دیسی جہاز سازی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے اور حکومت کے آتم نربھر بھارت کے وژن کو مزید تقویت دیتی ہے۔


