سرینگر / جنگ نیوز
مفتی ناصر اسلام سربراہی والے جموں و کشمیر مسلم پرسنل لا بورڈ نامی ادارے نے شیما فاروقی کو بورڈ کے میڈیا اور رابطہ کاری کے امور کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی ہے۔اپنی نئی ذمہ داری میں شیما فاروقی بورڈ کے رابطہ کاری کے نظام کو مزید مؤثر بنانے، ادارہ جاتی پیغامات کو بہتر انداز میں پیش کرنے اور ذرائع ابلاغ کے ساتھ روابط کو مضبوط بنانے پر توجہ دیں گی۔


