جنگ نیوز
جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی پارٹی کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے اور نیشنل کانفرنس اس جدوجہد سے کبھی دستبردار نہیں ہوگی۔
ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی آئینی حیثیت ریاست اور مرکز کے درمیان منفرد آئینی تعلق کی عکاس تھی، جو نیشنل کانفرنس کے سیاسی نظریے کا اہم حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئینی دفعات میں یکطرفہ تبدیلیوں کے باوجود پارٹی خصوصی حیثیت اور آئینی حقوق کی بحالی کے لئے اپنی سیاسی اور آئینی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کو اپنے آئینی حقوق کی بحالی کے لئے آواز اٹھانے کا حق حاصل ہے۔
ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اپنے عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے لئے پُرعزم ہے اور پارٹی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔


