انعام النبی کا ویزاعلیٰ کے دورہ شہر پر تبصرہ

جنگ نیوز

عوامی اتحاد پارٹی کے چیف ترجمان انعام النبی نے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ سے شہر خاص میں نکاسیٔ آب اور بارش کے بعد پانی جمع ہونے کے دیرینہ مسئلے کا فوری اور مستقل حل نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انعام النبی نے کہا کہ معمولی بارش کے بعد بھی شہر خاص کے متعدد علاقوں میں پانی گھروں اور تجارتی اداروں میں داخل ہو جاتا ہے، جس سے دکانداروں اور مقامی باشندوں کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔
انہوں نے حکومت سے نکاسیٔ آب اور سیوریج نظام کی جامع بہتری، نالوں کی باقاعدہ صفائی، قدرتی آبی گزرگاہوں کی بحالی اور نکاسیٔ آب میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے صفائی، سڑکوں، ٹریفک نظم و نسق اور پارکنگ کی سہولیات بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔
انعام النبی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا دورہ خوش آئند ہے، تاہم شہر خاص کے عوام کو عارضی طور پر پانی نکالنے کے بجائے مستقل حل درکار ہے۔ انہوں نے اس مقصد کے لئے مقررہ مدت پر مبنی عملی منصوبہ تیار کرنے کا مطالبہ کیا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

محبوبہ کانگریس کی ترجمان بن چکی ہے /انعام النبی

جنگ نیوز سری نگر/عوامی اتحاد پارٹی (AIP) کے چیف ترجمان...

ریلوے میں اسٹیشن ماسٹر کی 1265 اسامیاں مشتہر

جنگ نیوز بھارتی ریلوے نے مختلف ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈز اور...

لیفٹیننٹ گورنر کادہشت گردی کیخلاف فول پروف حکمت عملی پر زور

نیوز ڈیسک سری نگر/لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج لوک...

دفعہ 370 اور 35A کی بحالی کی جدوجہد جاری رہے گی/ڈاکٹر فاروق عبداللہ

  جنگ نیوز ڈیسک سرینگر/ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق...

تاریخ کے آئینے میں شہنشاہ اکبر اور بڈشاہ زین العابدین

  رشید پروینؔ سوپور، کشمیر کئی مورخین نے اکبر اور زین العابدین...