مغربی بنگال کے ضلع بیربھوم کے مشہور مذہبی مقام تاراپیتھ میں آج الصبح ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے کم از کم 6 زائرین ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
آگ چار منزلہ ہوٹل کی گراؤنڈ فلور پر صبح تقریباً 4:30 بجے اس وقت بھڑک اٹھی جب زیادہ تر مہمان سو رہے تھے۔ فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔
زخمیوں کو بچا کر علاج کے لیے رام پور ہاٹ گورنمنٹ میڈیکل کالج اور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
محکمہ فائر بریگیڈ کی ابتدائی تشخیص کے مطابق آگ لگنے کی وجہ الیکٹرک شارٹ سرکٹ ہو سکتی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔


