وزیر اعظم مودی نےسابق صدر رام ناتھ کووند کی خودنوشت جاری کردی

جنگ نیوز

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے وگیان بھون میں سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی خودنوشت ’’Triumph of the Indian Republic: My Life, My Struggles‘‘ جاری کردی۔اس موقع پر مودی نے کہا کہ کووند کی زندگی جدوجہد، محنت، عزم اور بھارتی اقدار کی عکاس ہے اور ان کی خودنوشت ہندوستانی جمہوریت اور معاشرے کے لئے ایک قیمتی ورثہ ثابت ہوگی۔وزیر اعظم نے کووند کے بچپن کی مشکلات، والدین کی تربیت اور محدود وسائل کے باوجود تعلیم و محنت کے ذریعے ملک کے اعلیٰ ترین آئینی منصب تک پہنچنے کا ذکر کیا۔ انہوں نے ان کی سادگی اور عاجزی کو بھی سراہا، بالخصوص اپنے گاؤں پراؤنکھ واپسی کے دوران سابق اساتذہ کے پاؤں چھونے کے واقعے کا حوالہ دیا۔مودی نے کہا کہ کووند جیسے افراد نے اپنی محنت سے نہ صرف اپنی زندگی بدلی بلکہ ایک ایسے ہندوستان کی تعمیر میں بھی کردار ادا کیا جس کا خواب مہاتما گاندھی، بابا صاحب امبیڈکر اور جیوتی با پھولے جیسے رہنماؤں نے دیکھا تھا۔انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ کووند کی خودنوشت سے تحریک حاصل کرے اور خود کفیل و ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ کتاب کووند کی زندگی کے ساتھ ساتھ ہندوستانی جمہوریت کی اہم یادوں کو بھی محفوظ رکھنے والا اہم تاریخی دستاویز ثابت ہوگی۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

صاحب خان ساگر کی مختصر کہانیوں کا مجموعہ مٹھی بھر روشنی سے گزرتے ہوئے

  ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن جعفری صاحب خان ساگر کا تعلق بہار...

خوشبو کا بدن: ایک تنقیدی مطالعہ

  تبصرہ نگار:سمیع احمد ثمر کتاب: خوشبو کا بدن شاعر: شکیل ابن...

ننہ پوش — مختصر جائزہ

    عبدالرشید خان چھانہ پورہ ’’ننہ پوش‘‘ وادی کے نامور انشائیہ نگار،...

مسلمان ذات اور برادری میں کیوں بٹے ہوئے ہیں؟

  ریاض فردوسی غزوہ بنی مصطلق کے موقع پر ایک مہاجر...

غزل : جاوید قسیم

جاوید قسیم خاک ہوتے ہیں ہم روانی سے آگ بجھتی نہیں...