قومی پرچم، قومی ترانے اور آئین کا احترام ہر شہری کی اخلاقی اور آئینی ذمہ داری ہے۔ اسی مقصد کے تحت 1971 میں قومی اعزازات کی توہین کی روک تھام کا قانون نافذ کیا گیا تھا۔ اب پارلیمنٹ نے اس میں ترمیم کرتے ہوئے "وندے ماترم” کی توہین کو بھی قابلِ سزا جرم قرار دے دیا ہے اور اسے قومی ترانے کے مساوی قانونی تحفظ فراہم کیا ہے۔
یہ اقدام قومی وقار کے تحفظ کی نیت سے کیا گیا ہے، لیکن اس کے ساتھ ایک بنیادی سوال بھی وابستہ ہے کہ کیا احترام قانون اور سزا کے ذریعے نافذ کیا جا سکتا ہے؟ حب الوطنی اور قومی وابستگی کا حقیقی سرچشمہ شعور، تعلیم اور آئینی اقدار ہیں، نہ کہ صرف تعزیری قوانین۔اعداد و شمار بھی ظاہر کرتے ہیں کہ اس نوعیت کے مقدمات نہایت کم ہیں، جبکہ سزا کی شرح بھی محدود رہی ہے۔ ایسے میں نئے جرم کا اضافہ بعض حلقوں میں اس خدشے کو جنم دیتا ہے کہ قانون کے دائرۂ کار میں غیر ضروری توسیع کی جا رہی ہے۔
قومی نغمہ "وندے ماترم” بلاشبہ ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد اور قومی ورثے کی ایک اہم علامت ہے اور اس کا احترام ہر شہری پر لازم ہے۔ تاہم ایک مضبوط جمہوریت کی اصل قوت اس توازن میں ہے جہاں قومی وقار بھی محفوظ رہے اور قانون کا استعمال صرف ضرورت، تناسب اور آئینی اصولوں کے مطابق ہو۔ احترام دلوں میں پیدا کیا جائے تو وہ زیادہ پائیدار ثابت ہوتا ہے، محض سزاؤں کے ذریعے نہیں۔
کسی بھی جمہوری معاشرے میں قانون سازی کا مقصد صرف سزائیں مقرر کرنا نہیں بلکہ عوامی اعتماد اور قومی یکجہتی کو مضبوط بنانا بھی ہوتا ہے۔ قومی علامات کا احترام ہر شہری کا فرض ہے، لیکن اس احترام کی حقیقی بنیاد خوفِ سزا نہیں بلکہ شعوری وابستگی اور آئینی اقدار سے محبت ہونی چاہیے۔ اسی توازن میں ایک مضبوط، باوقار اور بالغ جمہوریت کی روح پوشیدہ ہے۔
قومی احترام اور قانون سازی