جنگ نیوز ڈیسک
پونچھ، 3 اگست: جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل نے "مائی یوتھ مائی پرائیڈ” مہم کے تحت کھیلو انڈیا کوچز کے اشتراک سے اسپورٹس اسٹیڈیم پونچھ میں خصوصی والی بال مقابلوں کا انعقاد کیا۔
مقابلے سیکریٹری جے اینڈ کے اسپورٹس کونسل نزہت گل کی رہنمائی اور ڈویژنل اسپورٹس آفیسر جموں بشیر احمد بخشی کی نگرانی میں منعقد ہوئے۔ لڑکوں اور لڑکیوں کی دو، دو ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔
لڑکیوں کے مقابلوں کی مہمانِ خصوصی ایشیائی لیکروس چیمپئن شپ کی طلائی تمغہ یافتہ ابھی لوو کور جبکہ لڑکوں کے مقابلوں میں محکمہ جل شکتی کے AEE شکیل احمد مہمانِ خصوصی تھے۔ انہوں نے کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کی کوششوں کو سراہا۔
تقریب کی نگرانی انچارج اسپورٹس اسٹیڈیم پونچھ مشتاق احمد نے کی، جبکہ دیگر کوچز اور عملے نے انتظامات میں تعاون فراہم کیا۔ پروگرام کے اختتام پر کھلاڑیوں میں تواضع تقسیم کی گئی اور جے اینڈ کے اسپورٹس کونسل نے نوجوان ٹیلنٹ کی سرپرستی کے عزم کا اعادہ کیا۔


