جنگ نیوز
نئی دہلی/صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے شمالی مقدونیہ کی صدر گوردانا سیلجانوسکا-داوکوا کے ہمراہ اسکوپیے کے سٹی میوزیم میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ مہاتما گاندھی کا پیغام پوری انسانیت کے لئے ہے اور آج کے دور میں، جب دنیا تنازعات، عدم برداشت اور تقسیم کا شکار ہے، ان کا فلسفۂ امن، مکالمہ اور پرامن بقائے باہمی پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مجسمہ بھارت اور شمالی مقدونیہ کی دوستی اور امن، رواداری اور انسانیت سے مشترکہ وابستگی کی علامت ہوگا۔
اس سے قبل صدر جمہوریہ نے شمالی مقدونیہ کی صدر کے ہمراہ اسکوپیے میں مدر ٹریسا کی یادگار کا بھی دورہ کیا۔ صدر جمہوریہ 23 جولائی کو اپنے تین ملکی دورے کے آخری مرحلے میں رومانیہ روانہ ہوں گی۔


