جنگ نیوز ڈیسک
سری نگر/ PDP صدر محبوبہ مفتی نے JKCA میں حالیہ پیش رفت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے BCCI سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ JKCA کے منتخب صدر جاوید خطیب اور کئی کشمیری کرکٹ کلبوں کو مناسب طریقۂ کار کے بغیر نظرانداز کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ کو جموں اور کشمیر کے درمیان تقسیم کا ذریعہ نہیں بننا چاہیے اور BCCI سے مطالبہ کیا کہ وہ JKCA کے معاملات میں شفاف اور منصفانہ طریقۂ کار کو یقینی بنائے


