جنگ نیوز ڈیسک
جموں و کشمیر بی جے پی نے "کھیلے گا انڈیا، بڑھے گا انڈیا” مہم کے تحت تریکوٹہ نگر جموں میں دو روزہ شطرنج چیمپئن شپ کا آغاز کیا۔
بی جے پی اسپورٹس سیل اور آل جموں و کشمیر چیس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقدہ اس مقابلے میں 32 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
افتتاح کے موقع پر بی جے پی صدر ست شرما اور سابق نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی جسمانی و ذہنی نشوونما، نظم و ضبط اور منشیات سے دور رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جبکہ اس نوعیت کی سرگرمیاں آئندہ بھی جاری رکھی جائیں گی۔


