جنگ نیوز ڈیسک
عالم اسلام کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی چھ روزہ آخری رسومات کا آغاز ہفتہ کو تہران میں ہوا، جہاں لاکھوں سوگواروں نے ان کی میت پر حاضری دے کر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ بھارت، روس، قطر، عمان اور دیگر ممالک کے اعلیٰ حکام بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
بھارت کی نمائندگی بہار کے گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عطاء حسنین اور وزیر مملکت برائے خارجہ پبیترا مارگریٹا نے کی۔ بھارتی وفد نے حکومت اور عوام کی جانب سے تعزیت اور احترام کا اظہار کیا۔
آیت اللہ خامنہ ای کو 9 جولائی کو ایران کے شہر مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا، جبکہ اس سے قبل ان کی میت قم، نجف اور کربلا لے جائی جائے گی۔ وہ 1989 سے ایران کے سپریم لیڈر رہے اور 28 فروری کو اسرائیلی حملے میں 86 برس کی عمر میں شہید ہوئے تھے۔


