کنگن اعلامیہ منظور، جموں و کشمیر میں فاریسٹ رائٹس ایکٹ کے مؤثر نفاذ کا مطالبہ

جنگ نیوز ڈیسک

گاندربل، 25 جون: ضلع گاندربل کے کنگن میں فاریسٹ رائٹس کولیشن جموں و کشمیر (FRC-J&K) کے زیر اہتمام منعقدہ ایک بڑے عوامی مشاورتی اجلاس میں متفقہ طور پر ’’کنگن اعلامیہ‘‘ منظور کیا گیا، جس میں جموں و کشمیر میں فاریسٹ رائٹس ایکٹ (FRA) 2006 کے فوری، شفاف اور مؤثر نفاذ کا مطالبہ کیا گیا۔
اجلاس میں قبائلی برادریوں، جنگلات پر انحصار کرنے والے افراد، سماجی کارکنوں اور مقامی نمائندوں نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ فاریسٹ رائٹس ایکٹ تاریخی ناانصافیوں کے ازالے اور جنگلاتی وسائل کے جمہوری انتظام کا اہم ذریعہ ہے۔
فاریسٹ رائٹس کولیشن کے چیئرمین ڈاکٹر شیخ غلام رسول اور کنوینر زاہد پرویز چودھری نے گرام سبھاؤں کو مکمل اختیارات دینے، عمل درآمد میں تاخیر ختم کرنے اور متعلقہ اداروں کو جوابدہ بنانے پر زور دیا۔
اجلاس کے اختتام پر منظور کیے گئے ’’کنگن اعلامیہ‘‘ میں حکومت سے تین اہم مطالبات کیے گئے: گرام سبھاؤں کو مکمل اختیارات دیے جائیں، عمل درآمد کے لیے مؤثر احتسابی نظام قائم کیا جائے، اور فاریسٹ رائٹس کولیشن و کمیونٹی نمائندوں کو مشاورتی و نگرانی کمیٹیوں میں شامل کیا جائے۔
اعلامیہ وزیر اعلیٰ، متعلقہ وزراء، رکن اسمبلی کنگن اور ڈپٹی کمشنر گاندربل کو پیش کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

کل کو موسم کا گرم ترین دن متوقع۔ محکمہ موسمیات

اگلے 2-3 دنوں کے دوران درجہ حرارت میں نمایاں...

غزل

  ارشاد عاطفؔ وہ بھی چلا ہے ہم سے تو دیکھو...

غزل

  جاوید قسیم ایک پیارا ملک مثلِ کربلا ہونے کے بعد اور...

غزل

  شیخ افلاق حسین سیمانی پلوامہ، کشمیر کس بات کا غم ہے...

نظم

  سیماشکور الجھے ہوئے حالات کو … زنجیر بنا دیتے ہیں جہدِ مسلسل...