جموں و کشمیر میں منریگا کی جگہVB-G RAM G یکم جولائی سے نافذ ہوگی

جنگ نیوز

سرینگر/ جموں و کشمیر میں منریگا (MGNREGA) کی جگہ نئی وی بی جی رام-جی (VB-G RAM-G) اسکیم یکم جولائی 2026 سے نافذ ہوگی۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
نئی اسکیم کے تحت ہر اہل دیہی خاندان کو سالانہ 125 دن اجرتی روزگار کی ضمانت دی جائے گی، جو پہلے 100 دن تھی۔ کام کی درخواست کے 15 دن کے اندر روزگار فراہم نہ ہونے کی صورت میں بے روزگاری الاؤنس دیا جائے گا۔
اسکیم میں آبی تحفظ، دیہی بنیادی ڈھانچے، روزگار میں اضافہ اور موسمیاتی تبدیلیوں و قدرتی آفات سے تحفظ کو ترجیح دی گئی ہے۔ خواتین، معذور افراد، بزرگ شہریوں اور دیگر کمزور طبقات کے لئے خصوصی سہولیات بھی رکھی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق بائیومیٹرک حاضری، جی پی ایس نگرانی اور سوشل آڈٹ جیسے اقدامات کے ذریعے شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنایا جائے گا۔ یہ اسکیم مرکزی معاونت یافتہ ہوگی جس میں اخراجات کا تناسب10:90 رہے گا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

کل کو موسم کا گرم ترین دن متوقع۔ محکمہ موسمیات

اگلے 2-3 دنوں کے دوران درجہ حرارت میں نمایاں...

غزل

  ارشاد عاطفؔ وہ بھی چلا ہے ہم سے تو دیکھو...

غزل

  جاوید قسیم ایک پیارا ملک مثلِ کربلا ہونے کے بعد اور...

غزل

  شیخ افلاق حسین سیمانی پلوامہ، کشمیر کس بات کا غم ہے...

نظم

  سیماشکور الجھے ہوئے حالات کو … زنجیر بنا دیتے ہیں جہدِ مسلسل...