سری نگر، 17 جون
پہلگام کے قریب ارو وادی روڈ پر ایک مقامی کار کے حادثے کا شکار ہونے کے بعد دو لوگوں کی موت ہو گئی اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔
حکام نے جی این ایس کو بتایا کہ ایک گاڑی نے کنٹرول کھو دیا اور حادثہ پیش آیا۔ اس واقعے میں دو افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کی وجہ کے بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرنے والوں کا تعلق دیالگام اننت ناگ سے ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔


