منشیات مخالف مہم: اننت ناگ میں 172 مقدمات درج، 156 منشیات فروش گرفتار دو ماہ میں

جنگ نیوز

اننت ناگ پولیس نے "نشہ مکت جموں و کشمیر ابھیان” کے پہلے دو ماہ کے دوران NDPS ایکٹ کے تحت 172 مقدمات درج کرکے 156 مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران 323.5 کلوگرام سے زائد ممنوعہ منشیات برآمد کی گئیں، جبکہ منشیات کی غیر قانونی تجارت سے منسلک 26.5 لاکھ روپے نقد بھی ضبط کیے گئے۔
حکام نے بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف مالیاتی کارروائی کے تحت 29 مقدمات میں تقریباً 5.12کروڑ روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط کی گئیں، جبکہ منشیات سے حاصل شدہ آمدنی سے وابستہ 3.76 کروڑ روپے مالیت کی چار جائیدادیں مسمار کی گئیں۔ مجموعی طور پر تقریباً 16 کروڑ روپے مالیت کے اثاثوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ تقریباً 350 مرلہ اراضی پر کی جانے والی غیر قانونی منشیات کی کاشت تباہ کی گئی، جبکہ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد 1606 کلوگرام سے زائد منشیات بھی تلف کی گئیں۔
بیان کے مطابق 300 مرلہ سے زائد سرکاری اراضی بھی مبینہ منشیات فروشوں کے قبضے سے واگزار کرائی گئی۔ گرفتار افراد میں منشیات فروشی میں ملوث تین خواتین اور منشیات کی کاشت میں ملوث چار خواتین بھی شامل ہیں۔
پولیس نے تین سرکاری ملازمین کے منشیات سے متعلق معاملات میں ملوث ہونے کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کی بات کہی ہے۔
انسدادِ منشیات مہم کے دوران 180 خصوصی تلاشی اور محاصرہ کارروائیاں انجام دی گئیں، جبکہ 51 میڈیکل دکانوں کا معائنہ کیا گیا جہاں 16 خلاف ورزیاں سامنے آنے پر قانونی کارروائی شروع کی گئی۔
پولیس نے کہا کہ منشیات کے خلاف مہم آئندہ بھی جاری رہے گی اور عوام، خصوصاً نوجوانوں، سے اس ناسور کے خاتمے کے لئے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

آئے موسم کے متعلق تازہ اپڈیٹ جانتے ہیں

فیضان پنجابی  وادی کے بیشتر علاقوں میں صبح سے ہی...

ایران بحران، کشمیر میں کم پیداوار سے زعفران کی قیمتوں میں تیزی

سرینگر: دنیا کے مہنگے ترین مصالحے زعفران کی قیمتوں میں...

زندگی ایک فلم ہے یا ذہن کی تخلیق؟

ڈاکٹر ریاض احمد زندگی ہمیں ایک مسلسل سفر کی طرح...

تاریخی دورِ حکومت، انقلابی قیادت

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر ہند 10 جون 2026 کو بھارت...