جنگ نیوز
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کو نئی دہلی میں مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو سے ملاقات کر کے جموں و کشمیر میں ریل رابطے کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ نے جموں۔سری نگر وندے بھارت ایکسپریس کی معیاری خدمات، وقت کی پابندی اور مسافروں کی سہولت کی تعریف کرتے ہوئے اننت ناگ میں ٹرین کے قیام کا مطالبہ کیا تاکہ جنوبی کشمیر کے لوگوں کو بہتر سفری سہولت میسر آسکے۔
عمر عبداللہ نے یکم سے 15 اکتوبر 2026 تک سری نگر ہوائی اڈے کی مجوزہ بندش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ مدت سیاحتی سیزن کے عروج کا وقت ہوتی ہے، اس لئے وادی کے لئے ریل خدمات میں اضافہ ضروری ہے۔
نہوں نے وندےا بھارت ٹرینوں کی تعداد بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بہتر ریل رابطہ سیاحوں، زائرین اور مقامی باشندوں کے لئے فضائی سفر کا مؤثر متبادل ثابت ہوگا اور سیاحتی و معاشی سرگرمیوں کو برقرار رکھنے میں مدد دے گا۔


