عالمی یومِ سائیکل ‘ وزیراعلیٰ نے سائیکلوتھون کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

سری نگر/03؍جون 2026

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج’ عالمی یومِ سائیکل‘ کے موقعہ پر یہاں رائیل سپرنگس گالف کورس (آر ایس جی سی ) میں ایک سائیکلوتھون کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔ اِس موقعہ پر اُنہوں نے جموںوکشمیر کے نوجوانوں میں صحت مند طرزِ زِندگی، جسمانی فِٹنس اور کھیلوں کے فروغ کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کی طرف سے اپنے فلیگ شپ پروگرام ’’مائی یوتھ، مائی پرائیڈ‘‘ کے تحت منعقدہ اس تقریب میں وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سائیکل سواروں، نوجوانوں، طلبأ اور کھیلوں کے شائقین کی پرجوش شرکت کی۔ اِس موقعہ پر وزیر اعلیٰ نے آئندہ جموں سائیکلوتھون کے لئے ماسکوٹ، جرسی اور تشہیری مہم کا آغاز کیا اور اس ایونٹ کی تاریخوں کا اعلان کیا۔ اُنہوں نے کشمیر سائیکلوتھون کو قومی سطح کے ایونٹ کے طور پر منعقد کرنے کا بھی اعلان کیاجس کا مقصد ملک بھر سے سائیکل سواروںکی شرکت کو یقینی بنانا اور جموں و کشمیر کو ایڈونچر اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے ایک اہم مرکز کے طور پر فروغ دینا ہے۔ اُنہوں نے شرکأسے بات چیت کرتے ہوئے سائیکلنگ میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کو سراہا اور بہتر جسمانی و ذہنی تندرستی کو یقینی بنانے کے لئے فعال طرزِ زِندگی اَپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے سائیکلنگ کو ماحولیاتی طور پر دیرپا ٹرانسپورٹیشن کے طریقے کے طور پر اُجاگر کیا جو صحتِ عامہ کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تحفظ کی کوششوں میں بھی معاون ہے وزیر اعلیٰ نے محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس اور جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کی جانب سے کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں میں عوامی شرکت کو فروغ دینے کے اَقدامات کی بھی سراہنا کی۔ اُنہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے پروگرام نہ صرف فٹنس کو فروغ دیتے ہیں بلکہ سماجی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے اور اہم سماجی مسائل کے بارے میںبیداری پیدا کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ سا ئیکلوتھون نے فٹنس اور کھیلوں کے جذبے کو فروغ دیتے ہوئے نوجوانوں میں سست طرز ِزِندگی، منشیات کے اِستعمال اور ضرورت سے زیادہ سکرین ٹائم کا مقابلہ کرنے کا پیغام دیا۔ اس تقریب کا مرکزی پیغام ’’منشیات کو نہ، سکرین کی لت کو نہ اور تندرستی و کھیل کو ہاں‘‘ تھا۔ اِس موقعہ پر وزیر برائے اَمورِ نوجوان و کھیل کود ستیش شرما، وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی،وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری دھیرج گپتا، کمشنر سیکرٹری اَمورِ نوجوان و کھیل کود شاہد اِقبال چودھری، سیکرٹری آر ایس جی سی حارث احمد ہنڈو، سیکرٹری جموں و کشمیر سپورٹس کونسل نزہت گل اور دیگرسینئراَفسران بھی موجود تھے۔ سائیکلنگ بیداری ریلی کا آغاز آر ایس جی سی سے ہوا اور یہ تقریباً 20کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے فورشور روڈ پر واقع ڈک پارک تک پہنچی۔ اِس تقریب میں مختلف عمر کے اَفراد کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

پی- ڈی- پی صدر نے ایمس اونتی پورہ کی جلد تکمیل کا مطالبہ کیا،

سری نگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر...

نارکو دہشت گردی کے خلاف عوامی تحریک اُبھر چکی ہے

جنگ نیوز ڈیسک سری نگر/لیفٹیننٹ گورنر شری منوج سنہا نے...

جموں میں ملک کے ساتویں علاقائی موسمیاتی مرکز کا افتتاح

جنگ نیوز مرکزی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی و ارضیاتی...

طنز و مزاح:’’ٹر‘‘ کی دنیا اور ہماری زندگی

طبیب احسن تابش’ ’ٹر‘‘دو حرفی لفظ ہے ۔آپ اس میں...