سری نگر میں ڈاکٹر ستیش ومل کے اعزاز میں ’’ملاقات‘‘ پروگرام کا انعقاد

بلال بشیر بٹ

جنگ نیوز ڈیسک 

سرینگر/جموں اینڈ کشمیر اکیڈیمی آف آرٹ ، کلچر اینڈ لینگویجز نے اپنے سلسلہ وار پروگرام ’’ملاقاتِ ادیب‘‘ کے تحت معروف ادیب، شاعر، مترجم، براڈکاسٹر اور محقق ڈاکٹر ستیش ومل کے اعزاز میں آکاشوانی سرینگر کے آڈیٹوریم میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔

تقریب کی صدارت پدم شری یافتہ ممتاز ادیب اور نقاد پروفیسر شفیع شوق نے کی، جبکہ ڈائریکٹر جنرل پرسار بھارتی اور سربراہ آکاشوانی سرینگر گرووندَر سنگھ مہمانِ خصوصی تھے۔ اس موقع پر ثقافتی اکادمی کے ایڈیشنل سیکریٹری عادل سلیم، ڈاکٹر ستیش ومل اور اکادمی کے انگریزی مدیر عابد احمد بھی موجود تھے۔

پروگرام کا آغاز معروف گلوکار منیر احمد میر کی جانب سے ڈاکٹر ستیش ومل کی شاعری پیش کرنے سے ہوا۔ بعد ازاں ایڈیشنل سیکریٹری عادل سلیم نے استقبالیہ خطاب میں تقریب کی اہمیت اور ڈاکٹر ستیش ومل کی ادبی خدمات پر روشنی ڈالی۔

تقریب کے دوران ڈاکٹر غلام نبی حلیم نے ڈاکٹر ستیش ومل کی حیات، شخصیت اور ادبی سفر پر ایک مقالہ پیش کیا، جس میں ان کی ادبی، تحقیقی اور نشریاتی خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر اکیڈیمی نے ڈاکٹر ستیش ومل کو روایتی شال اوڑھا کر اور توصیفی سند پیش کرکے ان کی گراں قدر خدمات کا اعتراف کیا، جبکہ آکاشوانی سرینگر کےسربراہ نیوز طارق احمد راتھر نے بھی انہیں یادگاری تحفہ پیش کیا۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر ستیش ومل نے اپنی زندگی، ادبی سفر اور نشریات کے شعبے میں حاصل تجربات کو حاضرین کے ساتھ شیئر کیا۔

تقریب کے دوران ایک دلچسپ سوال و جواب کی نشست منعقد ہوئی جس میں حاضرین نے ڈاکٹر ستیش ومل سے ان کی زندگی، ادبی سفر، تخلیقی تجربات اور نشریاتی خدمات کے حوالے سے مختلف سوالات پوچھے۔ ڈاکٹر ستیش ومل نے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ابتدائی ادبی سفر، شاعری اور ترجمہ نگاری کی جانب رجحان، آکاشوانی سے وابستگی اور مختلف ادبی شخصیات کے ساتھ اپنے تجربات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے نوجوان قلمکاروں کو مطالعے کی عادت اپنانے اور ادب کے ذریعے انسانی اقدار اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی تلقین کی۔تقریب کے اختتام پر ایڈیٹر انگریزی ڈاکٹر عابد احمد نے مہمانوں، مقررین، ادباء، شعراء، صحافیوں اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اکیڈیمی مستقبل میں بھی ایسی تقاریب کا انعقاد جاری رکھے گی۔ تقریب میں ادباء، شعراء، اسکالر، طلبا و طالبات اور ادب سے شغف رکھنے والوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں وادی کے ادیبوں، شاعروں، صحافیوں،دانشوروں اور ادب دوست افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

حکومت نے سپریم کورٹ میں TET پر نظرثانی کی درخواست دائر کی، 

سرینگر  06 جون: جموں و کشمیر کی وزیر تعلیم سکینہ...

پی- ڈی- پی صدر نے ایمس اونتی پورہ کی جلد تکمیل کا مطالبہ کیا،

سری نگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر...

نارکو دہشت گردی کے خلاف عوامی تحریک اُبھر چکی ہے

جنگ نیوز ڈیسک سری نگر/لیفٹیننٹ گورنر شری منوج سنہا نے...

جموں میں ملک کے ساتویں علاقائی موسمیاتی مرکز کا افتتاح

جنگ نیوز مرکزی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی و ارضیاتی...