جنگ نیوز ڈیسک
نئی دہلی/وزیر اعظم نریندر مودی نے ’’من کی بات‘‘ میں عوام سے گرمی کے دوران احتیاط برتنے کی اپیل کرتے ہوئے روایتی مشروبات کے استعمال کی تلقین کی۔
انہوں نے نیدرلینڈز سے چولا دور کی 24 تاریخی تانبے کی تختیوں کی بھارت واپسی کو ثقافتی ورثے کے تحفظ کی اہم کامیابی قرار دیا اور کہا کہ حکومت تاریخی نوادرات کے تحفظ کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔
وزیر اعظم نے قومی ایتھلیٹکس مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی، نوجوانوں کو فلکیات میں دلچسپی لینے کی ترغیب دی اور گنگا ڈولفن کے تحفظ کی کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے مختلف ریاستوں میں تعلیم، ماحولیات، پانی کے تحفظ اور سماجی خدمت سے وابستہ افراد کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے عوام پر زور دیا کہ وہ بھی معاشرے کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں۔


