پاور گرڈ کا سوچھتا پکھواڑا اختتام کے قریب، بیداری مہمات اور مقابلوں کا انعقاد

جنگ نیوز ڈیسک 

جموں: پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (پاور گرڈ) کے ناردرن ریجن II نے 16 سے 31 مئی تک جاری سوچھتا پکھواڑا 2026 کے تحت صفائی اور ماحولیاتی تحفظ کے فروغ کے لیے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا۔ اس دوران ریڈیو مہم، بیداری پروگرام، طبی کیمپ، شرمدان، دستخطی مہمات اور دیگر سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔

جمعہ کو تریکوٹہ نگر سبزی منڈی میں ایک نکڑ ناٹک اور عوامی بیداری مہم کا اہتمام کیا گیا، جہاں سنگل یوز پلاسٹک کے خاتمے کے پیغام کے ساتھ 600 سے زائد کپاس اور جوٹ کے تھیلے تقسیم کیے گئے۔ سبزی اور پھل فروشوں سمیت عام لوگوں کو ماحول دوست تھیلوں کے استعمال کی ترغیب دی گئی۔

اس موقع پر پاور گرڈ کے چیف جنرل منیجر (پروجیکٹس) ایس کے چوہان، جنرل منیجر (ایچ آر) آشوتوش کمار شرما، جموں میونسپل کارپوریشن کے افسران اور تریکوٹہ نگر ویلفیئر سوسائٹی کے ارکان موجود تھے۔

سوچھتا پکھواڑا کے تحت پاور گرڈ کمیونٹی سینٹر میں بین المدارس پینٹنگ اور "بیسٹ آؤٹ آف ویسٹ” مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا، جن میں جموں ڈویژن کے 16 اسکولوں کے 33 طلبہ نے حصہ لیا۔ فاتح طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا جبکہ تمام شرکاء کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

13 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی، معاملہ درج

سرینگر جنگ پولیس نے پوکسو (POCSO) ایکٹ کے تحت تحقیقات...

بادل پھٹنے سے متعدد مکانات زیرِ آب، سامان کو نقصان

  جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے پہلی پورہ علاقے...

اسکول کے اندر لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 7 سالہ طالب علم جاں بحق

  ہندواڑہ، 1 اگست  حکام نے ہفتے کے روز بتایا کہ...

کمرشل ایل- پی- جی کی قیمتوں میں کمی

  نئی دہلی، 1 اگست: ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس جیسے اداروں...