آبنائے ہرمز کی کشیدگی میں اضافہ، ایران جانے والی تجارتی کشتی پر امریکی کارروائی

واشنگٹن:

امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فوج نے ایران کی بندرگاہ کی جانب جانے والی ایک تجارتی کشتی کو روکنے کے لیے اس کے انجن روم کو میزائل سے نشانہ بنایا، جس کے بعد کشتی خلیج عمان میں معطل حالت میں کھڑی ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق گامبیا کے پرچم تلے چلنے والی مال بردار کشتی ’’لیان اسٹار‘‘ نے امریکی افواج کی جانب سے دی جانے والی 20 سے زائد وارننگز کو نظر انداز کیا اور ایران کی بندرگاہ میں داخل ہونے کی کوشش جاری رکھی۔

اس کے بعد امریکی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے کشتی کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران پر عائد بحری پابندیوں کے نفاذ کے دوران اب تک چھ جہازوں کو روکا جا چکا ہے جبکہ ایک جہاز کو آگے جانے کی اجازت دی گئی۔ مزید 116 جہازوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔ یہ کشیدگی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب آبنائے ہرمز میں آمد و رفت پہلے ہی شدید متاثر ہے۔

خلیج فارس اور بحیرہ عرب کو ملانے والی یہ اہم آبی گذرگاہ عالمی تیل اور قدرتی گیس کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم سمجھی جاتی ہے۔ موجودہ صورتحال نے عالمی توانائی منڈیوں اور تجارتی سرگرمیوں پر بھی اثرات مرتب کیے ہیں۔ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اس کی جانب سے مقرر کردہ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کی سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ ایرانی فوج کے مشترکہ کمانڈ ہیڈکوارٹر کے مطابق کسی بھی قسم کی فوجی مداخلت کا جواب دیا جائے گا۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشیروں سے مشاورت کی ہے، تاہم جنگ بندی میں توسیع اور آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ مجوزہ معاہدے کی شرائط ابھی طے نہیں ہوئیں۔ اگر آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار رہی تو عالمی تیل کی قیمتوں، بحری تجارت اور خطے کے استحکام پر دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

نارکو دہشت گردی کے خلاف عوامی تحریک اُبھر چکی ہے

جنگ نیوز ڈیسک سری نگر/لیفٹیننٹ گورنر شری منوج سنہا نے...

جموں میں ملک کے ساتویں علاقائی موسمیاتی مرکز کا افتتاح

جنگ نیوز مرکزی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی و ارضیاتی...

طنز و مزاح:’’ٹر‘‘ کی دنیا اور ہماری زندگی

طبیب احسن تابش’ ’ٹر‘‘دو حرفی لفظ ہے ۔آپ اس میں...