کشمیر میں آتش زدگیوں میں اضافہ

یہ موسمِ سرما ایک بار پھر وادی کیلئے ایک کڑا امتحان بن چکا ہے۔ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز نے خبردار کیا ہے کہ گھروں میں غیر معیاری برقی کمبلوں کا بے تحاشا استعمال آگ لگنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کی اہم وجہ بنتا جارہا ہے۔ سری نگر سمیت متعدد اضلاع میں ایسے حادثات میں اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری بے توجہی اور غیر ذمہ دارانہ طرزِ استعمال ایک سنگین خطرے میں بدل چکی ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ برقی کمبل اس سلسلے کی واحد وجہ نہیں۔ گزشتہ کئی دہائیوں میں وادی نے بے شمار تباہ کن آتش زدگیوں کو دیکھا ہے جن کے اسباب میں ناقص وائرنگ، بوسیدہ برقی نظام، ہیٹروں کے غلط استعمال اور شارٹ سرکٹ جیسے پہلو شامل رہے ہیں۔ المیہ یہ بھی ہے کہ کبھی کبھی فائر اینڈ ایمرجنسی کے دیر سے پہنچنے یا ناکافی تیاری کے نتیجے میں نقصان کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ یہ سوال سنجیدگی سے اٹھانے کی ضرورت ہے کہ کیوں ہر سال یہی منظرنامہ دہرایا جاتا ہے اور آخر کب تک ہم اس کے عادی رہیں گے۔
اس تناظر میں ذمہ داری صرف عوام پر نہیں بلکہ حکومت اور متعلقہ اداروں پر بھی عائد ہوتی ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ برقی آلات کی خرید و فروخت پر سخت نگرانی ہو، غیر معیاری مصنوعات کی مارکیٹ میں دستیابی پر قدغن لگے اور برقی حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی پر واضح کارروائی ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ جنگی بنیادوں پر آگ سے بچاؤ سے متعلق آگاہی مہم چلانا ناگزیر ہے تاکہ ہر گھرانہ احتیاطی تدابیر کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائے۔
آگ صرف سامان نہیں جلتی بلکہ زندگیوں، یادوں اور محنت کی کمائی کو راکھ میں بدل دیتی ہے۔ کشمیر جیسے موسم اور بستیوں والے خطے میں آتش زدگی ایک معمولی حادثہ نہیں بلکہ ایک اجتماعی چیلنج ہے جس کیلئے اجتماعی شعور اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ وقت آگیا ہے کہ حکومت، ادارے اور عوام مل کر ایک جامع حکمت عملی اختیار کریں تاکہ ہر سردی کے ساتھ یہ خوف دوبارہ نہ لوٹے۔
زززز

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

پہلگام کے آرو کے قریب سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک، چھ زخمی

سری نگر، 17 جون پہلگام کے قریب ارو وادی روڈ...

تالاب میں نہاتے ہوئے نوجوان کی ہوی موت

کپواڑہ، 17جون شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ہائیہامہ کے...

زمینی تنازعہ میں بھائی نے کر دیا بھائی کا قتل

ضلع راجوری کے سب ڈویژن تھنہ منڈی کی پنچایت...

سچائی مکالمے سے نہیں ڈرتی

ام ماریہ حق آج دنیا مذہب، ثقافت، زبان اور نظریات...

پنڈت نہرو کے انڈیا سے مودی جی کے بھارت تک کا سفر

ہردیپ سنگھ پوری مرکزی وزیر پیٹرولیم اور قدرتی گیس وزیرِاعظم نریندر مودی...