آہ سیدہ عارفہ زہرہ

آہ سیدہ عارفہ زہرہ

بےنام گیلانی

سیدہ عارفہ زہرہ رخصت ہوئیں
اس میں شبہ نہیں اہل جنت ہوئیں
قرب اللہ سے سرفرازی ملی
خلد کی روح پرور سی پائیں گلی
آپ کی شخصیت معتبر محترم
مرتبہ آپ نے پایا ہے محتشم
آپ کی وسعت علمیت کیا کہیں
آپ کو کھو کے کیونکر نہ آنسو بہیں
آپ اہل بصیرت مفکر بھی تھیں
آپ برحق زبان دان مفسر بھی تھیں
آپ کا نکتہ فانی میں ثانی نہیں
آپ کا قول واحد بے معنی نہیں
آپ کی ذات خود ایک دیوان تھی
پھر روایت پسندی کی بھی شان تھی
طرز نو سے بھی غافل کبھی نہ رہیں
تھی وہ جدت پسندی کہیں نہ کہیں
نقطہء امتزاج جدید و قدیم
آپ اس عہد میں تھیں مثال کلیم
آپ سے فیض کتنے اٹھاتے رہے
قصہء مہربانی سناتے رہے
٭٭٭٭

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

جموں و کشمیر میں مزید بارشوں کا امکان

سرینگر: جموں و کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران...

شدید زلزلے میں 13 افراد جان بحق، درجنوں لاپتہ اور امدادی کارروائیاں جاری

فیضان پنجابی  جاپان کے جنوب مغربی علاقے میں آنے والے...

ڈوڈہ اور کشتواڑ کے اکثر علاقوں میں زبردست بارش کے بعد اسکول بند

ڈوڈہ، ۲۹ جولائی مسلسل جاری موصلادھار بارش اور خراب موسمی...

کھریو میں سالانہ ماتا جوالا جی میلہ عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد

جنگ نیوز پلوامہ/: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کھریو...