پارلیمنٹ نے نیا انکم ٹیکس بل 2025 منظور کرلیا

جنگ نیوز ڈیسک

نئی دہلی/ پارلیمنٹ نے انکم ٹیکس بل 2025 اور ٹیکسیشن لاز (ترمیمی) بل 2025 منظور کر لیے، راجیہ سبھا میں بحث کے بعد دونوں بل لوک سبھا کو واپس بھیج دیے گئے۔
راجیہ سبھا میں بحث کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ نیا انکم ٹیکس قانون ٹیکس دہندگان کے لیے زیادہ سہل بنایا گیا ہے۔ یہ جامع، واضح، آسان مطالعہ اور سمجھ میں آنے والا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جولائی 2024 کے بجٹ میں کیے گئے وعدے کے مطابق ٹیکس سے متعلق قوانین اور دفعات کو آسان بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2019 سے وزیر اعظم نریندر مودی کی واضح ہدایت ہے کہ عوام پر ٹیکس کا بوجھ نہیں بڑھایا جائے اور ایک پیسہ بھی نہیں بڑھایا گیا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ نیا بل، جو 1961 کے ایکٹ کی جگہ لے گا، ملک کے مالیاتی نظام کے لیے ایک سنگ میل ہے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ حزب اختلاف نے بحث میں حصہ نہیں لیا، حالانکہ بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں دونوں ایوانوں میں 16-16 گھنٹے کی بحث پر اتفاق ہوا تھا۔
بحث میں وائی ایس آر کانگریس کے ایس نرنجن ریڈی، بی جے پی کے نریش بنسل، ڈاکٹر بھاگوت کراد، مہندر بھٹ اور سنجے سیٹھ، جے ڈی (یو) کے سنجے جھا، ٹی ایم سی (ایم) کے جی کے واسن اور ٹی ڈی پی کے مستن راؤ یادو بیدھا نے حصہ لیا۔ آج کے اجلاس کے بعد راجیہ سبھا کی کارروائی ملتوی کر دی گئی، جو پیر 18 اگست 2025 کو دوبارہ منعقد ہوگی۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

جموں کشمیر میں شادی کی تقریب کے دوران مکان گرنے سے 20 زخمی

سری نگر: جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کی تحصیل...

بفلیاز پونچھ میں آگ لگنے سے 13 دکانیں جل کر خاکستر

پونچھ 7 جون: پونچھ ضلع کی تحصیل سورنکوٹ کے...

گھریلو ایل پی جی کی قیمت میں 29 روپے فی 14.2 کلوگرام سلنڈر کا اضافہ

نئی دہلی 7 جون: گھریلو کھانا پکانے والی گیس ایل...

شاعری

شیخ افلاق حسین سیمانی وہ بات اب تجھ میں باقی...