جنگ نیوز ڈیسک
سرینگر /دلی پبلک سکول سرینگر کی یو کے جی کی کم عمر طالبہ نے ‘پیڈل تھرو پیراڈائز’ سائیکلو تھون 2025 میں انڈر-14 کیٹیگری کا 13 کلومیٹر سفر شاندار عزم اور برداشت کے ساتھ مکمل کر کے سب کو متاثر کیا۔تقریباً 3000 شرکاء کے اس ایونٹ میں، جو جموں و کشمیر آرمڈ پولیس اور فٹ انڈیا موومنٹ کے تحت منعقد ہوا، اس ننھی سائیکلسٹ نے بڑے عمر کے مقابلوں میں بھی بھرپور کارکردگی دکھائی۔پرنسپل شفق افشاں اور چیئرمین وجے دھر نے اس کامیابی کو اسکول کی روح اور طلبہ کے لیے تحریک قرار دیا۔


