سرینگر میں سائیکل ریس ایونٹ کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ کا اعلان

جنگ نیوز ڈیسک
سرینگر، 20 جولائی: لیفٹیننٹ گورنر شری منوج سنہا نے آج سرینگر میں جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے منعقدہ ‘پیڈل تھرو پیراڈائز’ سائیکل ریس 2025 کی اعزازی تقریب میں شرکت کی۔
ملک بھر سے 5500 سے زائد سائیکلسٹوں نے اس ریس میں شرکت کی، جو دس مختلف زمروں میں منعقد کی گئی تھی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کامیاب شرکاء کو مبارکباد دی اور ان کے جوش و خروش، نظم و ضبط اور اتحاد کے جذبے کو سراہا۔

اپنے خطاب میں لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر پولیس کے اہلکاروں کی جرأت، قربانی اور فرض شناسی کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جنہوں نے مرکز کے زیر انتظام اس خطے میں امن و استحکام کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا۔”جموں و کشمیر پولیس بے غرض خدمت، فرض شناسی اور قربانی کی ایک زندہ علامت ہے۔ اس کا تاریخی ورثہ ان بہادر اہلکاروں کے خون سے لکھا گیا ہے، جن کی عظیم قربانیوں نے قومی یکجہتی کو مضبوط کیا، امن قائم کیا، نئی امیدیں جگائیں اور جموں و کشمیر کو ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کی جانب گامزن کیا،” لیفٹیننٹ گورنر نے کہا۔
انہوں نے جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے سِوک ایکشن پروگرام کے تحت اس تقریب کے انعقاد کو بھی سراہا اور اسے نوجوانوں کو مصروف رکھنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی ایک قابلِ تحسین پہل قرار دیا۔
"پیڈل تھرو پیراڈائز محض ایک کھیلوں کا ایونٹ نہیں، بلکہ نئے جموں و کشمیر کی علامت ہے۔ یہ نوجوانوں کے لیے ایک طاقتور پیغام ہے کہ وہ تشدد اور منشیات کے بجائے ترقی کا راستہ اختیار کریں،” انہوں نے کہا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوانوں سے پرامن اور ترقی پسند معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا:
"ہمیں متحد ہوکر دہشت گردی، اس کے نیٹ ورک اور منشیات کے خلاف جنگ چھیڑنی ہوگی۔ میرا پختہ عزم ہے کہ دہشت گردی کو فروغ دینے والے نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے اور ان تمام نیٹ ورکس کو تباہ کیا جائے جو نوجوانوں کی ذہن سازی، ہتھیاروں کی ترسیل، فنڈنگ، نشاندہی اور دہشت گردوں کی معاونت میں ملوث ہیں۔”
انہوں نے انصاف اور احتساب کے لیے حکومت کی پختہ پالیسی کو دہراتے ہوئے کہا:
"نہ بے گناہ کو چھیڑیں گے اور نہ ہی مجرم کو چھوڑیں گے — یہی ہماری پالیسی ہے۔ ہم امن قائم کرنے پر یقین رکھتے ہیں، امن خریدنے پر نہیں۔ سول اور پولیس انتظامیہ پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے متاثرین کے اہل خانہ کو انصاف دلانے کے لیے پرعزم ہے۔ ہم ہر دہشت گرد اور اس کے پورے سہولت کار نظام کو ختم کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں،” لیفٹیننٹ گورنر نے کہا۔
اس موقع پر کئی اعلیٰ افسران موجود تھے، جن میں شری نلن پربھات، ڈائریکٹر جنرل پولیس؛ شری چندرکر بھارتی، پرنسپل سکریٹری، محکمہ داخلہ؛ شری ایس جے ایم گیلانی، اسپیشل ڈی جی (کوارڈینیشن)؛ شری آنند جین، اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس؛ شری ایم کے سنہا، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹرز؛ اور شری وی کے برڈی، آئی جی پی کشمیر شامل تھے۔ اس کے علاوہ جے اینڈ کے سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے اراکین، معروف کھلاڑی اور بڑی تعداد میں نوجوانوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

تقریبات سے آگے بڑھنے کا وقت

گزشتہ روز دنیا بھر کی طرح کشمیر میں بھی...

بے روزگار

محمد ایوب گنائی ترال،پلوام کمرے کے کونے میں لٹکا ہوا آئینہ...

ادھورے

شبیر احمد میر ایک سال پہلے وہ مرض الموت میں...

15 سالہ لڑکا دریائے توی میں ڈوب کر لقمہ اجل

سری نگر جموں میں ہفتہ کے روز ایک 15 سالہ...