ہینڈی کرافٹ مصنوعات کی برآمدات میںزبردست اِضافہ پہلی سہ ماہی میں 300کروڑ روپے سے تجاوز

جنگ نیوز ڈیسک 
سری نگر/وادی ٔکشمیر کے مشہور و معروف دستکاری شعبے کو ایک اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے جہاں موجودہ مالی برس کی پہلی سہ ماہی میں ہاتھ سے بنی مصنوعات کی برآمدات 309.62 کروڑروپے تک پہنچ گئیں جو کہ گزشتہ مالی برس کی اِسی مدت میں 126.90کروڑروپے تھیں۔
متعلقہ مالیاتی اِداروں کی طرف سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق برآمدات میں 243 فیصد کا ریکارڈ اِضافہ درج ہوا ہے جو گزشتہ چار برسوں میں پہلی سہ ماہی کے لحاظ سے سب سے زیادہ ہے۔
محکمہ ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم کشمیر کے ترجمان نے آج یہاں ایک پریس بیان میں کہا کہ محکمہ رواں مالی  برس میں 1500 کروڑ روپے سے زائد کی برآمدات کا ہدف رکھتا ہے بشرطیکہ عالمی سطح پر جاری تنازعات میں کمی واقع ہو۔
گزشتہ مالی برس کے دوران مجموعی طور پر 733.59 کروڑ روپے کی مصنوعات برآمد کی گئی تھیں، تاہم عالمی سطح پر جاری تنازعات کے باعث یہ شعبہ متاثر رہا۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ کانی اور سوزنی شالیں اور ہاتھ سے بنے قالین برآمدات میں سرفہرست رہے جبکہ کریول، پیپر ماشی، چین سٹچ اور لکڑی پر نقش و نگار والی اشیأ بھی بڑی تعداد میں برآمد کی گئیں۔
ترجمان نے برآمد کنندگان پر زور دیا کہ وہ حکومت کی جانب سے نوٹیفائی کردہ ایکسپورٹ سبسڈی سکیم سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں جو کہ کسی بھی ملک کو جی آئی رجسٹرڈ ہینڈلوم یا ہینڈی کرافٹ مصنوعات کی برآمد پر کل مالیت کا 10 فیصد بطور مراعات فراہم کرتی ہے جس کی زیادہ سے زیادہ حد 5 کروڑ روپے مقرر ہے۔ یہ مراعات صرف ان برآمدکنندگان کو دی جائیں گی جو محکمہ کے ساتھ باقاعدہ رجسٹرڈ ہوں۔
ترجمان نے کاریگروں کی فلاح کے لئے حکومتی حکمت عملی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ محکمہ نے باغِ علی مردان خان میں واقع اِنڈین اِنسٹی چیوٹ آف کارپٹ ٹیکنالوجی میں ایک جدید ڈیزائن سٹوڈیو قائم کیا ہے جبکہ سکول آف ڈیزائنز اور کرافٹ ڈیولپمنٹ اِنسٹی چیوٹ کی جانب سے تیار کردہ منفرد نمونے بھی دستیاب ہیں
اُنہوں نے مزید کہا، ’’ہم کاروباری شراکت داروں پر زور دیتے ہیں کہ وہ ان جدید ڈیزائنز اور پیکیجنگ ماڈلوں سے فائدہ اُٹھائیں تاکہ عالمی اعلیٰ معیار کی منڈیوں میں اَپنی مصنوعات کی قدر و قیمت میں اِضافہ کر سکیں۔‘‘

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

محبوبہ کانگریس کی ترجمان بن چکی ہے /انعام النبی

جنگ نیوز سری نگر/عوامی اتحاد پارٹی (AIP) کے چیف ترجمان...

ریلوے میں اسٹیشن ماسٹر کی 1265 اسامیاں مشتہر

جنگ نیوز بھارتی ریلوے نے مختلف ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈز اور...

لیفٹیننٹ گورنر کادہشت گردی کیخلاف فول پروف حکمت عملی پر زور

نیوز ڈیسک سری نگر/لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج لوک...

دفعہ 370 اور 35A کی بحالی کی جدوجہد جاری رہے گی/ڈاکٹر فاروق عبداللہ

  جنگ نیوز ڈیسک سرینگر/ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق...

تاریخ کے آئینے میں شہنشاہ اکبر اور بڈشاہ زین العابدین

  رشید پروینؔ سوپور، کشمیر کئی مورخین نے اکبر اور زین العابدین...