گوشت سپلائی میں خلل ؟

وادی کشمیر کے مٹن ڈیلرز نے پنجاب میں واقع چیک پوسٹوں پر جاری مبینہ ہراسانی کے خلاف بطور احتجاج جانوروں کی نقل و حمل روک دی۔ اس فیصلے سے وادی میں گوشت کی سپلائی شدید متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہو چکے ہیں، جس کے اثرات براہِ راست عام صارفین، تاجروں اور روزمرہ معیشت پر پڑنے والے ہیں۔
مٹن ڈیلرز کا الزام ہے کہ پنجاب کے راستے سے آنے والی گاڑیوں کو بلا وجہ روکا جا رہا ہے، ڈرائیوروں کے ساتھ بدسلوکی کی جا رہی ہے اور رشوت خوری کا بازار گرم ہے۔ اگر ان الزامات میں صداقت ہے تو یہ نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ بین الریاستی تجارتی اصولوں اور آئینی آزادیوں کی بھی پامالی ہے۔
پنجاب سے کشمیر کی جانب مویشیوں کی ترسیل ایک طویل عرصے سے جاری ہے، اور وادی میں گوشت کی فراہمی کا بڑا انحصار انہی راستوں پر ہے۔ ایسے میں اگر درمیان کی ریاستوں میں غیرضروری رکاوٹیں کھڑی کی جائیں تو یہ نہ صرف تجارت کو متاثر کرتا ہے بلکہ علاقائی تعلقات میں بداعتمادی کو بھی جنم دیتا ہے۔ کشمیر میں پہلے ہی اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ایک مستقل مسئلہ ہے، اور اس قسم کی رکاوٹیں گوشت جیسی بنیادی ضرورت کی دستیابی کو مزید غیر یقینی بنا دیتی ہیں۔
یہ صورتِ حال دونوں ریاستی حکومتوں جموں و کشمیر اور پنجاب کے لیے ایک سنجیدہ چیلنج ہے۔ اس معاملے کو نظر انداز کرنا مسئلے کو مزید پیچیدہ بنا سکتا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ دونوں حکومتیں فوری طور پر ایک مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں۔ اگر ڈیلرز کے الزامات درست ہیں تو پنجاب حکومت کو ہراسانی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے، اور اگر الزام بے بنیاد ہیں تو شفاف تحقیقات کے ذریعے عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جائے۔
ساتھ ہی جموں و کشمیر انتظامیہ کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے تاجروں کے تحفظ کے لیے دیگر ریاستوں سے رابطہ قائم کرے اور سپلائی چین کو برقرار رکھنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔ معاملہ صرف گوشت کی ترسیل کا نہیں بلکہ ایک ریاست کے شہریوں کے معاشی حقوق اور وقار کا ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

سرینگر میں نامعلوم  لاش برآمد 

سری نگر: سری نگر کے نورباغ کے پالپورہ کے آریبل...

آسام کے جورہاٹ میں طیارہ گر کر تباہ، پانچ افراد ہلاک

ہندوستانی فضائیہ (IAF) کا AN-32 ٹرانسپورٹ طیارہ ہفتہ کی...

کشمیر کے اسکولوں میں محرم کے دوران 23-27 جون تک کوئی امتحان نہیں DSEK

سرینگر 13 جون۔  ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر (ڈی...

آئے موسم کے متعلق تازہ اپڈیٹ جانتے ہیں

فیضان پنجابی  وادی کے بیشتر علاقوں میں صبح سے ہی...

ایران بحران، کشمیر میں کم پیداوار سے زعفران کی قیمتوں میں تیزی

سرینگر: دنیا کے مہنگے ترین مصالحے زعفران کی قیمتوں میں...