ائمہ و خطیبوں نے ڈاکٹر درخشاں کی عزت افزائی کی

جنگ نیوز ڈیسک

سری نگر/جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن اور ریاستی وزیر ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی کی آج وقف بورڈ کے ائمہ و خطیبوں نے سری نگر میں منعقدہ ایک متاثر کن تقریب کے دوران عزت افزائی کی ۔ اس تقریب میں وادی کشمیر کے تمام بڑی درگاہوں کے اماموں نے شرکت کی۔
اس موقع پر وقف بورڈ کے مجسٹریٹ اشتیاق محی الدین بھی موجود تھے۔ مذہبی مبلغین نے بورڈ کو شان و شوکت کی طرف لے جانے کے لیے بورڈ انتظامیہ خصوصاً چیئرپرسن کے اقدامات کو سراہا۔ مبلغین کا کہنا تھا کہ ان کے دور میں بورڈ سے لوگوں کی توقعات غیر متوقع طور پر بڑھی ہیں۔ تمام ائمہ نے اپنے اپنے علاقوں میں اپنی تبلیغات کے اثرات کے بارے میں بتایا اور مذہبی تعلیمات اور روحانیت پر بات کرنے کےعلاوہ سماجی برائیوں کے بارے میں لازمی طور پر بات کرنے اور امن و اتحاد کا پرچار کرنے کے چیئرپرسن کے فیصلے کو سراہا۔
ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی نے اپنے صدارتی خطاب میں صوفی مزارات کو روحانی سکون کے متلاشیوں کے لیے مزید متاثر کن مقامات بنانے میں اہم کردار ادا کرنے پر علمائے کرام کو سراہا۔ "ہماری درگاہوں اور مساجد کے ائمہ اور خطیب اپنا کردار بہت اچھے طریقے سے ادا کر رہے ہیں اور بین المذاہب اور فرقوں کے درمیاں ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لیے ان کا کردار قابل تعریف ہے۔ ڈاکٹر اندرابی نے کہا کہ خطیب حضرات اپنے خطبات کے دوران اہم سماجی مسائل اور برائیوں پر مسلسل بات کرتے ہیں جو کہ وقت کی ضرورت ہے”۔ انہوں نے زور دیا کہ وہ اپنے اچھے کام کو جاری رکھیں تاکہ ہم وقف بورڈ میں اجتماعی طور پر عوامی توقعات کے مطابق خدمت کر سکیں۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

حکومت نے سپریم کورٹ میں TET پر نظرثانی کی درخواست دائر کی، 

سرینگر  06 جون: جموں و کشمیر کی وزیر تعلیم سکینہ...

پی- ڈی- پی صدر نے ایمس اونتی پورہ کی جلد تکمیل کا مطالبہ کیا،

سری نگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر...

نارکو دہشت گردی کے خلاف عوامی تحریک اُبھر چکی ہے

جنگ نیوز ڈیسک سری نگر/لیفٹیننٹ گورنر شری منوج سنہا نے...