بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے شبھانشو شکلا کی زمین پر واپس

جنگ نیوز ڈیسک

نئی دلی/اسپیس ایکس نے تصدیق کی ہے کہ آکسیوم-4 مشن میں شامل بھارتی خلاباز شبھانشو شکلا اور دیگر تین خلانوردوں کو لے کر واپس آنے والا ڈرَاگن اسپیس کرافٹ کامیابی سے زمین کے ماحول میں داخل ہو چکا ہے۔
یہ عمل دوپہر01:3بجے (بھارتی وقت) بحرالکاہل میں کیلی فورنیا کے ساحل کے قریب مکمل ہوا، جہاں اسپلیش ڈاؤن بھی کامیابی سے انجام پایا۔
اسپیس ایکس نے اپنے ایک پوسٹ میں کہا:
"ڈرَاگن کے اسپلیش ڈاؤن کی تصدیق ہو گئی — زمین پر خوش آمدید!”
زمین پر واپسی کے بعد، تمام خلاباز — جن میں بھارت کے شبھانشو شکلا، امریکہ کی کمانڈر پیگی وِٹسن، پولینڈ سے ESA خلاباز سلاووش وزنیوسکی، اور ہنگری کے ٹیبور کاپو شامل ہیں حفاظتی جانچ کے بعد اسپیس کرافٹ سے باہر آ گئے۔
اس موقع پر شبھانشو شکلا نے کیمرے کی طرف مسکراتے ہوئے ہاتھ ہلایا، جبکہ زمینی عملے نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ خلا میں 18 دن گزارنے کے بعد زمین کی کششِ ثقل سے دوبارہ ہم آہنگ ہونے کے لیے انہیں کچھ دیر کے لیے سہارے کی ضرورت محسوس ہوئی۔
یہ لمحہ بھارتی خلائی تاریخ کا سنگِ میل تھا — جب کوئی بھارتی خلاباز پہلی بار بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) پر پہنچا اور کامیابی سے واپس آیا۔
چار رکنی ٹیم نے 26 جون کو ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر (فلوریڈا) کے لانچ کمپلیکس 39A سے ISS کے لیے روانگی کی تھی۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

گھریلو ایل پی جی کی قیمت میں 29 روپے فی 14.2 کلوگرام سلنڈر کا اضافہ

نئی دہلی 7 جون: گھریلو کھانا پکانے والی گیس ایل...

شاعری

شیخ افلاق حسین سیمانی وہ بات اب تجھ میں باقی...

شاعری

جاوید قسیم شعر گوئی کی ہی پہچان سے سب جانتے...

دہلیز

راشیدہ یاسمین سارہ جب ہنستی تھی تو یوں محسوس ہوتا...

لال چوک میں ماحول دوست باغ قائم

جنگ  نیوز محکمہ فلوریکلچر کشمیر نے سوچھ بھارت مشن کے...