وزیر اعظم مودی کا نامیبیا کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

جنگ نیوز ڈیسک

نئی دہلی/وزیر اعظم نریندر مودی نے نامیبیا کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کے آئین کو جمہوریت کی اصل طاقت قرار دیا۔ انہوں نے یہ پیغام بھی دیا کہ اپنی ثقافت اور وقار سے کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھارت اور نامیبیا کی باہمی تجارت 800 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ انہوں نے اسےکرکٹ میچ کا آغاز قرار دیا اور کہا کہ اب تیز اسکورنگ ہوگی۔
مودی نے کہا کہ بھارت کی طرف سے قائم کردہ انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ سینٹر نامیبیا کے نوجوانوں کے لیے اختراع اور تعاون کا مرکز بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نہ صرف اپنی ترقی کی سمت متعین کر رہا ہے بلکہ گلوبل ساؤتھ کے خوابوں کو بھی سمت دے رہا ہے۔ بھارت کا پیغام ہے – کامیابی اپنی ثقافت اور وقار میں مضمرہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ افریقہ میں بھارت کی ترقیاتی شراکت داری 12 بلین ڈالر سے زیادہ ہے، لیکن اس کی اصل طاقت مشترکہ ترقی اور مشترکہ اہداف میں ہے۔ نامیبیا کی جدوجہد آزادی میں بھارت کے کردار کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت نے اس وقت افریقہ کا مسئلہ اقوام متحدہ میں اٹھایا جب وہ خود آزاد نہیں تھا۔ بھارت نے تحریک کی حمایت کی اور نامیبیا میں بھارت کا پہلا بیرون ملک سفارتی مشن قائم کیا۔ نامیبیا میں بھارت کے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام یو پی آئی کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے، وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ سروس جلد ہی شروع کی جائے گی، جس سے پیسے کا لین دین ‘ٹانگی انینے’ (بہت بہت شکریہ) کہنے سے زیادہ تیز ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے نامیبیا کو بھاباترون ریڈیو تھراپی مشین ملنے جا رہا ہے جس سے کینسر کے علاج میں مدد ملے گی۔ انہوں نے نامیبیا کو جن اوشدھی یوجنا سے جوڑنے کی دعوت دی، جس سے سستی اور معیاری ادویات دستیاب ہوں گی۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

گھریلو ایل پی جی کی قیمت میں 29 روپے فی 14.2 کلوگرام سلنڈر کا اضافہ

نئی دہلی 7 جون: گھریلو کھانا پکانے والی گیس ایل...

شاعری

شیخ افلاق حسین سیمانی وہ بات اب تجھ میں باقی...

شاعری

جاوید قسیم شعر گوئی کی ہی پہچان سے سب جانتے...

دہلیز

راشیدہ یاسمین سارہ جب ہنستی تھی تو یوں محسوس ہوتا...

لال چوک میں ماحول دوست باغ قائم

جنگ  نیوز محکمہ فلوریکلچر کشمیر نے سوچھ بھارت مشن کے...