مختلف فلیگ شپ سکیموں کے تحت 11000 قالین بُننے والوں کی مہارت کو اَپ گریڈ کیا گیا

نیوز ڈیسک

سری نگر/اِنڈین اِنسٹی چیوٹ آف کارپٹ ٹیکنالوجی( آئی آئی سی ٹی) سری نگر نے تربیت یافتہ اِنسانی وسائل کی تعداد میں اِضافہ کرنے کے لئے محکمہ ہینڈی کرافٹس و ہینڈلوم کشمیر کے تحت مختلف ہنرمندی کے فروغ کے پروگراموں کے ذریعے مختلف اَضلاع کے تقریباً 11,000 قالین بُننے والوں کو ماسٹر ٹریننگ دی ہے۔
یہ کاریگر ترمیم شدہ قالین بُننے والے لومزپر تربیت حاصل کر رہے ہیںجو کشمیری ہاتھ سے بنے مشہور نٹِھے ہوئے قالینوں کی عالمی مارکیٹ میں رسائی بڑھانے اور مخصوص طبقوں تک پہنچنے میں معاون ثابت ہوں گے۔ یہ قالین کشمیر سے برآمد ہونے والی دوسری سب سے بڑی ہاتھ سے بنی مصنوعات میں شامل ہیں۔
آج یہاںجاری ایک پریس بیان میں ڈائریکٹر آئی آئی سی ٹی زبیر احمد نے کہاکہ قالین بُنائی کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والے ماہر کاریگروں کی مدد سے تربیت دی جا رہی ہے۔ یہ تربیت آئی آئی سی ٹی کے باغِ علی مردان خان کیمپس اور مختلف اَضلاع کے قالین سازی کے مراکز میں بیچوں کی صورت میں دی جا رہی ہے۔اُنہوں نے کہا،’’یہ بالمشافہ تربیت اور رہنمائی نایاب اور پیچیدہ ہاتھ سے بُنے قالینوں کی ہنر مندی کو محفوظ رکھنے میں ایک اہم رول اَدا کرے گی جن کی اندرون اور بیرون ملک زبردست مانگ ہے۔‘‘
اگرچہ عالمی سطح پر جاری تنازعات اور مشرق وسطیٰ سمیت دیگر منڈیوں میں پیدا ہونے والی مشکلات کے باعث کئی چیلنجز سامنے آئے، لیکن اس کے باوجود کشمیر کے ہاتھ سے بنے نٹِھے ہوئے قالینوں کی برآمدات گزشتہ تین مالی برسوں میں 838.70 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہیں۔
ڈائریکٹر نے بتایا کہ آئی آئی سی ٹی نے تربیتی پروگراموں کو مزید پُرکشش بنانے کے لئے سکیموں کے مطابق شرکأ کو ماہانہ وظیفہ بھی فراہم کیا ہے۔اُنہوں نے کہاکہ چارسے 6 ماہ کی مدت کے ان قلیل مدتی تربیتی پروگراموںکے لئے جن میں ہر بیچ میں 20 اَفراد شامل ہوتے ہیں، وزارتِ ٹیکسٹائلز کی مختلف مہارت پر مبنی سکیموں کے تحت وظیفہ 1000 روپے سے 3,750روپے ماہانہ دیا جاتا ہے۔‘‘
تربیتی پروگراموں میںسکل اَپ گریڈیشن اینڈ کیپسٹی بلڈنگ ٹریننگ،وزارتِ ٹیکسٹائلز کے تحت قلیل مدتی تربیتی پروگرا م اوروزارتِ سوشل جسٹس اینڈ امپاورمنٹ کے تحت سکل ڈیولپمنٹ ٹریننگ پروگرام شامل ہیں۔
ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ ’’گوروشِشیا ہست شلپ پروگرام‘‘کے تحت نیشنل ایوارڈ یافتہ ماہرین کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں تاکہ رجسٹرڈ قالین بُننے والوں کو ہنر میں مزید مہارت دی جا سکے۔
اِس دو ماہ کے تربیتی پروگرام کے دوران ہرٹرینی کو 7,500روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

محبوبہ کانگریس کی ترجمان بن چکی ہے /انعام النبی

جنگ نیوز سری نگر/عوامی اتحاد پارٹی (AIP) کے چیف ترجمان...

ریلوے میں اسٹیشن ماسٹر کی 1265 اسامیاں مشتہر

جنگ نیوز بھارتی ریلوے نے مختلف ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈز اور...

لیفٹیننٹ گورنر کادہشت گردی کیخلاف فول پروف حکمت عملی پر زور

نیوز ڈیسک سری نگر/لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج لوک...

دفعہ 370 اور 35A کی بحالی کی جدوجہد جاری رہے گی/ڈاکٹر فاروق عبداللہ

  جنگ نیوز ڈیسک سرینگر/ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق...

تاریخ کے آئینے میں شہنشاہ اکبر اور بڈشاہ زین العابدین

  رشید پروینؔ سوپور، کشمیر کئی مورخین نے اکبر اور زین العابدین...