نعت اقدس-سعید قادری

سعید قادری
نبی کے کرنوں کی روشنی سے کسی کا دل جو سجا نہیں ہے
تو ایسے بندے کی زندگی میں، حقیقی لطف و مزہ نہیں ہے
سنا ہے نوشیرواں سخی تھا، ہے سچ مگر اے شہ مدینہ
مری نظر میں تمہارے جیسا ، سخی کوئیی دوسرا نہیں ہے
کہا ہے کہتی رہے گی دنیا ، زبان دل سے حضور کوئیی
بڑا ہو جتنا بھی اس جہاں میں ، وہ ترے آگے بڑا نہیں ہے
چلایا دنیا نے لاکھ پتھر، دعا کے اٹھے ہیں ہاتھ اکثر
بتا دو مجھکو جہان والو! رحیم آقا وہ کیا نہیں ہے
وہاں جو پہنچے نبیِ اکرم ، کہا فرشتوں نے عرش اعظم
یہ آج جتنا سجا ہوا ہے ، کبھی تو اتنا سجا نہیں ہے
تمہارا قد اور تمہاری قامت ، ہر ایک عظمت ہر ایک رفعت
خدائے برتر کے بعد آقا ، کوئیی تمہارے سوا نہیں ہے
بساؤ دل میں نبی کی الفت ، بغیر اس کے پڑھی نہ جائے
یہ حق ہے عشاق کی نظر میں ، نماز ایسی روا نہیں ہے
کہے جو آقا کو اپنے جیسا ، عناد دل میں ہے اس کے کیسا
وہ لاکھ سجدہ کرے خدا کا ، نبی کا وہ با وفا نہیں ہے
پیئونگا میں بھی بروز محشر، نبی کے ہاتھوں سے جام کوثر
غلام ہوں میں سعید ان کا ،مجھے یہ حق کیا ملا نہیں ہے

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

شدید زلزلے میں 13 افراد جان بحق، درجنوں لاپتہ اور امدادی کارروائیاں جاری

فیضان پنجابی  جاپان کے جنوب مغربی علاقے میں آنے والے...

ڈوڈہ اور کشتواڑ کے اکثر علاقوں میں زبردست بارش کے بعد اسکول بند

ڈوڈہ، ۲۹ جولائی مسلسل جاری موصلادھار بارش اور خراب موسمی...

کھریو میں سالانہ ماتا جوالا جی میلہ عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد

جنگ نیوز پلوامہ/: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کھریو...

جنتَر منتَر بیان پر محبوبہ مفتی کا اظہارِ افسوس، ’’زبان پھسل گئی، معذرت خواہ ہوں‘‘

نیوز ڈیسک سرینگر/پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر...