وزارت داخلہ کی جانب سے رام بہادر رائے کو پدم بھوشن ایوارڈ پیش

بلال بشیر بٹ

نئی دہلی/ جنگ نیوز/معروف صحافی اور اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس (IGNCA) ٹرسٹ کے صدر شری رام بہادر رائے کو وزارت داخلہ کے ڈائریکٹر جنرل شری ستپال چوہان نے ‘پدم بھوشن’ ایوارڈ سے نوازا۔ اس اعزاز میں بھارت کے صدر کے دستخط اور مہری شدہ توصیفی سند کے ساتھ تمغہ بھی شامل تھا۔ چونکہ شری رائے راشٹرپتی بھون میں منعقدہ سرکاری پدم ایوارڈز تقریب میں شرکت نہ کر سکے، اس لیے انہیں یہ اعزاز IGNCA کے دفتر میں ایک خصوصی تقریب میں پیش کیا گیا، جس میں ڈائریکٹر شری پنڈے پردیپ کمار اور وزارت کے دیگر اعلیٰ افسران بھی شریک تھے۔
اس موقع پر سابق لیفٹیننٹ گورنر دہلی شری نجیب جنگ، IGNCA کے شعبہ کالا ندھی کے سربراہ اور ڈین (ایڈمنسٹریشن) پروفیسر رمیش چندر گوڑ، میڈیا کنٹرولر شری انوراگ پنیٹھا، ایس جی ٹی یونیورسٹی کے منیجنگ ٹرسٹی شری منموہن سنگھ چاولہ، سینئر صحافی و مدیر شری سنتوش بھارتیہ، ممتاز صحافی و مدیر شری ہیمنت شرما، سابق وزیر اتر پردیش شری وجے مشرا، پرگیہ سنستھان کے شری راکیش سنگھ اور دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر انل سمیت کئی اہلِ علم و معزز شخصیات موجود تھیں۔
تقریب میں شری انوراگ پنیٹھا نے شری رام بہادر رائے کے اعزاز میں جاری کردہ سرکاری توصیف نامہ پڑھ کر سنایا۔ اس موقع پر شری نجیب جنگ نے شری رائے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ "رائے صاحب ہم سب کے لیے تحریک کا ذریعہ ہیں، خدا انہیں صحت و درازی عمر عطا فرمائے۔”
شری سنتوش بھارتیہ نے تجویز دی کہ شری رائے کی زندگی اور خدمات پر کتاب لکھی جانی چاہیے تاکہ نئی نسل ان سے سبق حاصل کرے۔ شری ہیمنت شرما نے کہا کہ "رائے صاحب کو اعزاز دینا، درحقیقت اس اعزاز کو عزت دینا ہے۔” انہوں نے انہیں ایمرجنسی کے دور کے ایک سچے مجاہد قرار دیا جنہوں نے جدوجہد کو عزم کے ساتھ آگے بڑھایا۔
پروفیسر رمیش چندر گوڑ نے IGNCA کی جانب سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ "شری رام بہادر رائے اس ادارے کے سربراہ کی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک بزرگ رہنما کی طرح اس کی رہنمائی کر رہے ہیں۔”
شری رام بہادر رائے: پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ کے بارے میں
شری رام بہادر رائے اس وقت اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس (IGNCA) ٹرسٹ کے صدر اور سری گرو گوبند سنگھ ٹرائی سینٹینری یونیورسٹی، گڑگاؤں کے چانسلر ہیں۔ وہ کئی دیگر علمی و فکری اداروں کی بھی رہنمائی کرتے ہیں۔
انہوں نے ملک کی فکری تعمیر میں کردار ادا کرنے کے جذبے کے تحت صحافت کو اپنا میدانِ عمل چُنا اور اس شعبے میں 40 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں۔
صحافت میں قدم رکھنے سے قبل وہ تقریباً 15 سال تک طلبہ سیاست اور عوامی تحریکوں میں سرگرم رہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

محبوبہ کانگریس کی ترجمان بن چکی ہے /انعام النبی

جنگ نیوز سری نگر/عوامی اتحاد پارٹی (AIP) کے چیف ترجمان...

ریلوے میں اسٹیشن ماسٹر کی 1265 اسامیاں مشتہر

جنگ نیوز بھارتی ریلوے نے مختلف ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈز اور...

لیفٹیننٹ گورنر کادہشت گردی کیخلاف فول پروف حکمت عملی پر زور

نیوز ڈیسک سری نگر/لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج لوک...

دفعہ 370 اور 35A کی بحالی کی جدوجہد جاری رہے گی/ڈاکٹر فاروق عبداللہ

  جنگ نیوز ڈیسک سرینگر/ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق...

تاریخ کے آئینے میں شہنشاہ اکبر اور بڈشاہ زین العابدین

  رشید پروینؔ سوپور، کشمیر کئی مورخین نے اکبر اور زین العابدین...