وزیر اعظم مودی گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف مکاریوس -III کے اعزاز سے سرفراز

جنگ نیوز ڈیسک
قبرص کے صدر نیکوس کرسٹوڈولائڈز نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی کوقبرص کے اعزاز-’’گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف مکاریوس سوم‘‘ سے نوازا ۔
وزیر اعظم نے4.1بلین ہندوستانیوں کی جانب سے یہ اعزاز قبول کرتے ہوئے قبرص کے صدر ، حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے اس ایوارڈ کو ہندوستان اور قبرص کے درمیان دیرینہ گرمجوشی کے تعلقات کے لیے وقف کیا جو مشترکہ اقدار اور باہمی اعتماد پر استوار ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایوارڈ ہندوستان کے صدیوں پرانے فلسفے ’’وسودھیو کٹمبکم‘‘ یا ’’دنیا ایک خاندان ہے‘‘ کا اعتراف ہے، جو عالمی امن اور ترقی کے لیے اس کے وژن کی رہنمائی کرتا ہے ۔
وزیر اعظم نے اس اعزاز کو ہندوستان اور قبرص کے درمیان شراکت داری کو مضبوط اور متنوع بنانے کے نئے عہد کے طور پر قبول کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ ایوارڈ امن، سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے دونوں ممالک کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

میرواعظ سمیت دیگر مذہبی رہنماؤں کی ایرانی صدر سے ملاقات

جنگ نیوز نئی دہلی: ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے مذہبی...

فلم فیسٹول IFFJKکی کامیابی میں DIPR کی ٹیم ورک نمایاں

جنگ نیوز سری نگر/جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ منعقد...

لشکر کی تین نکاتی حکمت عملی:جموںکشمیر میں انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں تیز

    جنگ نیوز نئی دہلی/سکیورٹی اداروں نے جموں و کشمیر میں...

وزیراعظم مودی نےBRICS بزنس فورم سے خطاب کے دوران تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کی تجویزپیش کی

  جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی/وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے...

جموں کشمیر بینک ڈیجیٹل تبدیلی پربہترین بینک ایوارڈسے سرفراز

  جنگ نیوز سرینگر/جے اینڈ کے بینک نے ممبئی میں منعقدہ...