رائٹ مسیج فورم ٹنگمرگ کی "اساتذہ کانفرنس”

اشفاق پرواز
ٹنگمرگ

کسی بھی انسان کی کامیابی کے پیچھے کسی نہ کسی کا ہاتھ ضرور ہوتا ہے، دانشوروں کا کہنا ہے کہ بچوں کو ستاروں سے بھی آگے کی دنیا دکھانے میں والدین اور اساتذہ کا بڑا رول ہوتا ہے، اگر یہ کہا جائے کہ والدین سے بڑھ کر طلبہ کو عروج وارتقا کی راہ پر لاکھڑا کرنے والے اساتذہ ہی ہیں تو بےجا نہ ہوگا کیوں کہ والدین اپنے بچوں کو زمیں پر رکھ دیتے ہیں اور یہی اساتذہ ان بچوں کوعرش (کامیابی کی آخری حد) تک لے جانے میں اپنی پوری محنت صرف کردیتے ہیں۔ اساتذہ پوری قوم کےمحسن ہوتے ہیں۔ روحانی باپ کی طرح ہوتے ہیں. انہی اساتذہ صاحبان کو خراج تحسین پیش کرنے اور انکی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لئے شمالی کشمیر کے ٹنگمرگ علاقے میں مورخہ 25 مئی 2025 کو "ٹیچرس کانفرنس” کے عنوان پر ایک عظیم و شان تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ یہ تقریب رائٹ مسیج فورم کے زیر سایہ درجہ تکمیل تک پہنچائی گئی۔
قارئین کرام کی دلچسپی کے لئے لکھتا چلوں کہ رائٹ میسیج فورم (RMF) ہمارے علاقہ ٹنگمرگ میں ایک مذہبی اور سماجی تنظیم ہے۔ یہ ایک غیر سیاسی اور غیر سرکاری مذہبی تنظیم ہے۔ اس فورم کو اسلامی اسکالرز کی رہنمائی میں مسلمان بھائیوں کے ایک گروپ کے ذریعہ قائم کیا گیا، RMF سماجی کام اور مذہبی تعلیم پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ ان کا بنیادی مقصد اسلام کی درست تعلیمات کو آڈیو اور ویڈیو مواد سمیت مختلف ذرائع سے پھیلانا ہے۔ تنظیم کمیونٹی کی خدمت اور عقیدے کے بارے میں صحیح پیغامات پھیلانے پر زور دیتی ہے۔ اسکے علاوہ RMF ہر سال مختلف تقاریب کا اہتمام کرتی ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شامل ہوتے ہیں
25 مئی کو منعقد ہونے والی اس اساتذہ کانفرنس میں وادی کے معروف علمائے دین نے شرکت کر کے اساتذہ صاحبان کی معلومات میں اضافہ کر کے انکی روح کو تسکین بخشا۔ کانفرنس سے خطاب کرنے والے علماء میں مفتی عبدالرشید مفتاحی صاحب (مہتمم دارالعلوم بلالیہ)، ڈاکٹر نذیر احمد زرگر صاحب (اسسٹنٹ پروفیسر سنٹرل یونیورسٹی کشمیر) اور مولانا ارشد حسین ندوی صاحب بھی شامل تھے۔ واضح رہے کہ اس تقریب کے روح رواں مفتی نذیر احمد قاسمی صاحب تھے لیکن انکی اچانک طبیعت بگڑ جانے کی وجہ سے آپ تقریب میں شرکت نہیں کر پائے۔ تقریب کی زینت سماجی و سیاسی کارکن جناب اقبال نبی، علی پبلک اسکول وہی پورہ ٹنگمرگ کے چیرمین جناب طالب بشیر بٹ اور ہائر اسکینڈری اسکول کنزر اور چندی لورہ کے پرنسپل صاحبان بھی موجود تھے۔
اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نذیر احمد زرگر صاحب نے مقصد تعلیم پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک استاد کو پہلے یہ جان لینا چاہیے کہ وہ کس مقصد کی آبیاری کر رہا ہے اور اسکے تعلیم دینے کا مقصد کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ عصر حاضر میں تعلیم کا مقصد روٹی کپڑا اور مکان تک محدود ہوچکا ہے جبکہ اسکا مقصد خدائے تعالی کی پہچان کروانی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کا اصل مقصد انسانیت کی فلاح و بہبود ہے۔
مفتی مفتاحی صاحب نے اساتذہ صاحبان سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی ذمہ داریوں اور استاد کے مقام کو اجاگر کیا۔
مولانا ارشد حسین ندوی صاحب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تاریخ کا حوالہ دے کر کہا کہ ماضی میں استاد کا مقام و مرتبہ بلند کیوں تھا۔ انہوں نے کہا ہم نے تعلیم کو دو حصوں میں یعنی دنیاوی تعلیم اور اخروی تعلیم میں بانٹ دیا ہے جبکہ اسلام کے نذدیک ہر تعلیم اللہ کی طرف سے ہے بس یہ ہے کہ ہم اسے کس خاطر استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس تعلیم سے اللہ تعالی کی معرفت حاصل نہیں ہوگی وہ تعلیم انسان کے لئے باعث وبال ہے اگرچہ وہ تعلیم قرآن و حدیث کی تعلیم ہی کیوں نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص قرآن و حدیث اور دیگر دینی علوم سے ناآشنا ہے لیکن اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے انجام دے رہا ہے اور اللہ کی مخلوق کی خدمت کررہا ہے تو اسے اللہ کی معرفت حاصل ہوگی اور وہی کامیاب ہے ۔
میں ذاتی طور آر ایم ایف (RMF) تنظیم کے کارکنان کو سلام پیش کرتا ہوں جو سماج کی بہبودی کے تئیں کوشاں ہیں۔ اللہ تعالی انکی خدمات کو شرف قبولیت بخشے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

حکومت نے سپریم کورٹ میں TET پر نظرثانی کی درخواست دائر کی، 

سرینگر  06 جون: جموں و کشمیر کی وزیر تعلیم سکینہ...

پی- ڈی- پی صدر نے ایمس اونتی پورہ کی جلد تکمیل کا مطالبہ کیا،

سری نگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر...

نارکو دہشت گردی کے خلاف عوامی تحریک اُبھر چکی ہے

جنگ نیوز ڈیسک سری نگر/لیفٹیننٹ گورنر شری منوج سنہا نے...

جموں میں ملک کے ساتویں علاقائی موسمیاتی مرکز کا افتتاح

جنگ نیوز مرکزی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی و ارضیاتی...