ارنہ مال گرلز کرکٹ ٹورنامنٹ گیم سوئنگرز بارہمولہ اپنے نام کرنے میں ہوئیں کامیاب

جنگ نیوز ڈیسک

پٹن/ شافعیہ گلفام/کھیل کے میدان میں مقامی لڑکیاں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں جس کا ثبوت پٹن میں منعقدہ 4 روزہ أرنہ مال گرلز کرکٹ ٹورنامنٹ میں گیم سوئنگرز بارہمولہ کی شاندار کامیابی ہے۔کأشُر فاؤنڈیشن پٹن کے اہتمام اور منظور احمد میر کی سرپرستی میں پٹن کرکٹ گراؤنڈ میں گزشتہ دنوں منعقدہ اس ٹورنامنٹ میں وادی کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی 8 ٹیموں نے شرکت کی۔ ان میں سرینگر نائٹس، اوڑی چنار ویمنز کرکٹ کلب، بڈگام اسٹرائیکرز، گیم سوئنگرز بارہمولہ، کشمیر نائٹس ویمنز کرکٹ کلب بانڈی پورہ، ینگسٹرز بارہمولہ اور سوپور واریئرز سمیت دیگر ٹیمیں شامل تھیں۔چار روز تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ فائنل مقابلے میں گیم سوئنگرز بارہمولہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیر نائٹس ویمنز کرکٹ کلب بانڈی پورہ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کو اپنے نام کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ٹورنامنٹ کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر آسیہ مجید کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے اعزاز سے نوازا گیا۔یہ ٹورنامنٹ وادی میں خواتین کے کرکٹ ٹیلنٹ کو فروغ دینے اور مقامی لڑکیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

اردن کا شام پر حملہ

عمان، اردن: اردنی فضائیہ نے ایک بیان میں اعلان...

پولیس نے سرینگر کے خانِ یار میں 45 لاکھ روپے کی چوری کا کیس حل کر لیا

سرینگر، 27 اکتوبر پولیس نے منگل کے روز دعویٰ کیا...

کشمیری کسان ظفر احمد بٹ کو مشک بجی چاول کے تحفظ پر اعزاز

جنگ نیوز سرینگر/کشمیری کسان ظفر احمد بٹ کو نئی دہلی...

جموں ریلوے اسٹیشن کے قریب بھیانک آتشزدگی میں 40 سے زیادہ دکانیں خاکستر

جنگ نیوز جموں ریلوے اسٹیشن کے قریب شیو مارکیٹ میں...

FRC کی کامیابی:وانی یارَن-وانگتھ میں جنگلاتی حقوق کے 270 دعوے منظور

جنگ نیوز کنگن/ وانی یارَن-وانگتھ، کنگن میں گرام سبھا نے...