وزیر اعلیٰ نے لابیکا انویٹیشنل گولف کپ 2026 کی انعام تقسیم کی تقریب میں شرکت کی

جنگ نیوز ڈیسک

سرینگر/وزیر اعلیٰ مسٹر عمر عبداللہ نے آج رائل اسپرنگس گولف کورس ( آر ایس جی سی ) سری نگر میں لابیکا انویٹیشنل گولف کپ 2026 کی انعام تقسیم کی تقریب میں شرکت کی ۔

اس دن بھر کے ٹورنامنٹ میں ایک سو سے زائد گولفرز نے پرجوش شرکت کی جن میں پیشہ ور گولفرز ، خواتین اور جموں و کشمیر کے جونئیر گولفرز شامل تھے ۔ اس کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں سے بھی پیشہ ور گولفرز نے شرکت کی جس سے کشمیر کے حسین ماحول میں کھیلوں کی روح اور بھائی چارے کے جذبے کے ساتھ گولف کے شائقین اکٹھے ہوئے ۔

اس ایک روزہ ٹورنامنٹ کا بنیادی مقصد مقامی گولفرز اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ پر توجہ مرکوز کرنا تھا اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کرنا تھا ۔

وزیر اعلیٰ نے جموں و کشمیر اور شمالی ہندوستان کے دیگر علاقوں سے گولف کے شایقین کی سرینگر میں ویک اینڈ گالف کھیلنے کیلئے بڑھتی ہوئی دلچسپی کو اجاگر کیا اور کہا کہ اس طرح کے کھیلوں کی تقریبات مقامی سیاحتی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔

انہوں نے مقامی گولفرز کی حوصلہ افزائی اور نوجوان ٹیلنٹ کی پرورش کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ اس قسم کے اقدامات کھیل کو مقبول بنانے میں مدد دے سکتے ہیں اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے مواقع فراہم کر سکتے ہیں ۔

اس چیمپئن شپ کا اہتمام لابائکہ حج اینڈ عمرہ سروسز نے کیا تھا ۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے مشیر مسٹر ناصر اسلم وانی ، ممبر آف پارلیمنٹ ( راجیہ سبھا ) گوربندر سنگھ اوبرائے ، ایم ایل اے ذڈی بل تنویر صادق ، رائل سپرنگز گالف کورس کے سیکرٹری ، ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر اور گالف کھلاڑیوں سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں ۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

اردن کا شام پر حملہ

عمان، اردن: اردنی فضائیہ نے ایک بیان میں اعلان...

پولیس نے سرینگر کے خانِ یار میں 45 لاکھ روپے کی چوری کا کیس حل کر لیا

سرینگر، 27 اکتوبر پولیس نے منگل کے روز دعویٰ کیا...

کشمیری کسان ظفر احمد بٹ کو مشک بجی چاول کے تحفظ پر اعزاز

جنگ نیوز سرینگر/کشمیری کسان ظفر احمد بٹ کو نئی دہلی...

جموں ریلوے اسٹیشن کے قریب بھیانک آتشزدگی میں 40 سے زیادہ دکانیں خاکستر

جنگ نیوز جموں ریلوے اسٹیشن کے قریب شیو مارکیٹ میں...

FRC کی کامیابی:وانی یارَن-وانگتھ میں جنگلاتی حقوق کے 270 دعوے منظور

جنگ نیوز کنگن/ وانی یارَن-وانگتھ، کنگن میں گرام سبھا نے...