جنگ نیوز ڈیسک
بارہمولہ/شافعیہ گلفام/کوشر فاؤنڈیشن پٹن کے زیرِ اہتمام اور منظور احمد میر کی سرپرستی میں منعقدہ 4 روزہ ارنہ مال گرلز کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 اختتام پذیر ہوا۔ 17 سے 20 اکتوبر تک پٹن کرکٹ گراؤنڈ میں منعقدہ مقابلوں میں کشمیر کے مختلف اضلاع کی 8 ٹیموں نے حصہ لیا۔
فائنل میں گیم سوئنگرز بارہمولہ نے کشمیر نائٹس ویمنز کرکٹ کلب بانڈی پورہ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر خطاب جیت لیا، جبکہ آسیہ مجید کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔
فائنل تقریب میں ایم ایل اے پٹن جاوید ریاض بیدار، سید ہمایوں قیصر، مشتاق علی احمد خان، جاوید اقبال، فرحت صدیقی، محفوظہ نبی، ایس ڈی پی او پٹن ماجد اور ایس ایچ او پٹن مدثر احمد سمیت دیگر معززین موجود تھے۔
فاؤنڈیشن کے صدر منظور احمد میر نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا مقصد لڑکیوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنا اور ان میں خود اعتمادی، ٹیم ورک اور قیادت کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل، معاون اداروں، میڈیا اور رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا۔


